نوڈلز کو ٹیسٹ میکر کے ساتھ اتنا پکائیں کہ پانی بالکل خشک ہوجائے۔
پیالے میں انڈے اور دودھ پھینٹ لیں۔
اب اس میں نمک، سرخ مرچ، پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ شامل کرکے اچھی طرح پھینٹیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں تھوڑا سا گھی پھیلائیں۔
اس میں انڈوں کا آمیزہ ڈال کر ڈھک دیں۔
ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
ڈھکن کھول کر آملیٹ پر نوڈلز پھیلا دیں۔
اس پر چیز کرش کرکے پھیلا دیں۔
اوون کا اوپری برنر آن کرکے آملیٹ اس میں رکھ دیں۔
یہاں تک کہ چیز پگھل کر سیٹ ہوجائے۔
نکال کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
تیار ہونے پر بریڈ کے ساتھ سرو کریں۔