چاولوں کو ابال کر پانی نتھار لیں اور چار سے چھ گھنٹوں کے لیے ڈھک کر فریج میں رکھ دیں
کڑاہی میں درمیانی آنچ پر کوکنگ آئل کو دو سے تین منٹ تک گرم کریں- لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں- پھر چکن ڈال کر اتنی دیر فرائی کریں کہ چکن کا اپنا پانی خشک ہوجائے-
پھر چاول ڈال کر دو چمچوں کی مدد سے اتنی دیر ملائیں کہ چاول اچھی طرح گرم ہو جائیں-
چاولوں میں بند گوبھی٬ گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ملائیں- ایک منٹ بعد نمک٬ چینی٬ سفید مرچ اور چائینیز نمک شامل کر کے اچھی طرح ملائیں-
انڈوں کو نمک اور چٹکی بھر سفید مرچ کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اور چاولوں پر ڈال دیں- آخر میں سرکہ اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح ملا لیں-