Chicken Spring Rolls Recipe in Urdu

Chicken Spring Rolls Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Chicken Spring Rolls Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Chicken Spring Rolls Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

0:45 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

10979

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

shaheena from
چکن اسپرنگ رولز (INGREDIENTS)
  1. سموسے کی پٹیاں----- آٹھ عدد
  2. بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) ---- ایک عدد
  3. بین اسپراؤٹس (باریک کٹے ہوئے) ----- ایک پیالی
  4. ہری پیاز کے پتے (چوپ کیے ہوئے) ---- ایک پیالی
  5. پیاز (باریک کٹی ہوئی ) ----- ایک عدد
  6. گاجر (کدو کش) ------ دو عدد
  7. شملہ مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- دو عدد
  8. انڈے کی سفیدی (پھینٹی ہوئی) ------ دو عدد
  9. مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) ----- دو سو پچاس گرام
  10. چینی ----- ایک چائے کا چمچ
  11. پسا ہوا لہسن ادرک ------ ایک چائے کا چمچ
  12. سفید سرکہ ----- ایک کھانے کا چمچ
  13. سویا ساس ------ ایک کھانے کا چمچ
  14. چکن کیوب والا میدہ ----- ایک کھانے کا چمچ
  15. نمک ------ حسب ذائقہ
  16. تل کا تیل ----- ایک چائے کا چمچ
  17. تیل ------ایک کھانے کا چمچ
METHOD
  • کڑاہی میں ایک کھانے کا چمچہ تیل گرم کر کے پیاز سنہری کریں٬ اس میں لہسن ادرک بھون کر مرغی کی بوٹیاں ڈال کر رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں٬ پھر بند گوبھی٬ شملہ مرچ٬ چینی٬ سویا ساس٬ سرکہ ٬ چکن کیوب والا میدہ اور نمک ملا کر بھونیں- اس میں بین اسپراؤٹس٬ ہری پیاز اور تل کا تیل ملا کر چولہا بند کردیں- تھوڑا سا آمیزہ سموسے کی پٹی کے ایک جانب کر کے رول لپیٹ لیں اور کنارے کو انڈہ لگا کر بند کردیں- اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی رولز بھی تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے رولز سنہری کرلیں- چکن کیوب والا میدہ بنانے کے لیے ڈھائی پیالی میدے میں دس پیکٹ چکن کیوب توڑ کر شامل کرلیں اور ہاتھوں سے مسل کر یکجان کر لیں- اس آمیزے کو بنا کر فریج میں رکھ لیں اور حسب ضرورت استعمال کریں-
Reviews & Discussions