Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu

6 PERSON 0:45 0:25
Comments (0) 1369 Views 2222
Submited by sajjal from khi

Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu recipe is regarded as one of the most popular recipe of Pakistani cuisine. No dining table is complete without presenting delicious and aromatic Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu recipe. By following the Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu recipe as it is listed will get you perfect taste. Above is the Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu recipe by which you can make Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu easily anywhere around the world. All the ingredients & method are provided for your assistance. Enjoy the delicious of Fish Koftay In Karhai Recipe in Urdu recipes at Hamariweb.com

INGREDIENTS

فش کوفتے کڑاھی

کوفتے کے اجزاء


مچھلی------ (بغیر کانٹے کی) آدھا کلو


نمک-------- حسبِ ذائقہ


کچلا ہوا لہسن------- آدھا چائے کا چمچ


ڈبل روٹی کا سلائس------- ایک عدد


انڈا---------- ایک عدد


ہری پیاز-------- ایک عدد


ہرا دھنیا-------- ایک عدد


ہری مرچیں--------- تین سے چار عدد


کوکنگ آئل------------ حسبِ ضرورت



کڑاھی کے اجزاء


دہی------------ ایک پیالی


بیسن------- دو کھانے کے چمچے


پیاز---------- ایک عدد


نمک----------- حسبِ ذائقہ


ادرک لہسن پسا ہوا--------- آدھا چائے کا چمچم


لال مرچ پسی ہوئی------------ ایک چائے کا چمچ


پسا ہو ادھنیا--------- ایک چائے کا چمچ


ہلدی-------- آدھا چائے کا چمچ


ٹماٹر--------- ایک عدد


آئل------------- چار سے چھ کھانے کے چمچ

METHOD

کوفتے بنانے کے لئے: مچھلی کو صاف دھو کر پین میں ڈالیں اور لہسن ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔ مچھلی کا اپنا پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرکے کانٹے سے کچل لیں۔ ڈبل روٹی کے سلائس کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر نکال لیں۔ مچھلی میں باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز ، ہرا دھنیا، ہری مرچ، نمک ، ڈبل روٹی اور انڈا ڈال کر ملائین اس کے چھوٹے چھوٹے کوفتے بنا لیں۔ فرائنگ پین میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور اس میں کوفتوں کو ہلکے سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ کڑھی بنانے کے لئے: دہی کو پھینٹ کر اس میں بیسن کو اچھی طرح ملائیں اور دو پیالی پانی ملا کر رکھ لیں۔ کوکنگ آئل کو پین میں ڈال کر اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اس پیاز کو ٹماٹر کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔ اسی پین میں ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا اور ہلدی ڈال کر ایک منٹ بھونیں پھر بلینڈ کیا ہوا مسکچر ڈال دیں۔ تین سے چار منٹ بھون کر اس میں دہی کا مکسچر ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ دم پر رکھ کر اتار لیں۔ گرم گرم ڈش میں نکال کر تازہ کڑی پتے چھڑک دیں اور ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

You may also like

REVIEWS & DISCUSSIONS