آئل گرم کر یں۔ پیاز فرائی کر کے نکال لیں اور پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔ آئل میں مرغی، ادرک، لہسن، لال مرچ، گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔اس کے بعد ٹماٹر اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ جب مرغی گل جائے تو بھون لیں۔ دہی اور پیاز ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ ادرک، ہرا دھنیا، لیموں، ہری مرچ اوپر چھڑک دیں، نان کے ساتھ پیش کر یں۔