لوبیا کو رات بھر کے لئے پانی میں بھگو لیں۔ اس کے بعد چھان کر خشک کر لیں۔ اب ایک سوس پین میں لوبیا، آلو اور تیز پات ڈال کر اس میں حسب ضرورت پانی شامل کر لیں اور انہیں ابال لیں۔ جب نرم ہو جائیں تو اس میں نمک شامل کر لیں۔ ایک پیالی میں تیل، زیتون کا تیل، لہسن، لیموں کا رس، نمک اور خشک اوریگینو ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
رائتہ بنانے کے لئے کھیرے کو چھیل کر کدوکش کر لیں اور اس کو دہی، کریم، شہد ، لہسن اور نمک کے ساتھ مکس کر لیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں لوبیا نکال لیں۔ اس پر ڈریسنگ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس کے بعد ہری پیاز، شملہ مرچ، پارسلے اور چینی ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ 2گھنٹے کے لئے فریج میں ٹھنڈا کر لیں اور ٹماٹر، سیاہ زیتون فیٹا چیز سے سجا کر کھیرے کے رائتے کے ساتھ پیش کر یں۔