چکن کے ٹکڑوں کو چھری کی مدد سے گہرے کٹ لگائیں-
اب چکن کے ٹکڑوں کو لیموں کا رس٬ پسی لال مرچ٬ پسی ہلدی٬ پسا دھنیا٬ کٹی کالی مرچ٬ کٹا بھنا زیرہ اور نمک اچھی طرح میرینیٹ کر کے ایک گھنٹہ چھوڑ دیں-
ایک پین میں تیل گرم کر کے پیاز کو ساتے کرلیں-
ساتھ میں ادرک لہسن کا پیسٹ٬ میرینیٹ کی ہوئی چکن اور ٹماٹو پیوری شامل کر کے فرائی کریں-
جب رنگ تبدیل ہوجائے تو اس میں پانی ڈالیں اور ابال آنے تک پکائیں-
آخر میں پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچیں شامل کریں-
ابلے چاول اور چپاتی کے ساتھ سرو کریں-