ڈبل روٹی کو ایک پیالی دودھ میں دس سے بارہ منٹ تک بھگو لیں- پھر دودھ سے نکال کر لکڑی کے چمچ سے دبا دبا کر اچھی طرح نچوڑ لیں-
نچوڑی ہوئی سلائس کو ادرک لہسن٬ نمک٬ لال مرچ٬ گرم مصالحہ٬ پپیتا٬ ہرا دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچوں کے ساتھ قیمہ میں اچھی طرح ملا لیں-
قیمے میں فریش کریم ملا کر لمبے لمبے کباب بنا لیں- لکڑی کی سیخوں پر لگا کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں-
کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک گرم کریں اور کبابوں کو پھینٹے ہوئے انڈوں میں ڈبو کر گولڈن فرائی کر لیں-