سوس پین میں تیل گرم کر کے پیاز اور لہسن٬ ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں- اس میں گوشت ڈال کر بھونیں- گوشت کی رنگت تبدیل ہوجائے تو ہلدی پاؤڈر٬ نمک اور ٹماٹر ڈال کر فرائی کریں- جب تیل الگ ہوجائے تو پالک ڈال کر ڈھکن لگا کر پکائیں- گوشت گل جائے تو ہری مرچ پیسٹ ڈال کر بھونیں تیل الگ ہوجائے تو قصوری میتھی٬ ہرا دھنیا اور آدھا پنیر مکس کردیں- ڈش میں نکال کر باقی پنیر ڈال کر سرو کریں-