Patili Kabab Recipe in Urdu

Patili Kabab Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Patili Kabab Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Patili Kabab Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

6

time Time

0:30 - 0:20

comments Comments

0

reviews Views

1618

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Zimran from khi
پتیلی کباب (INGREDIENTS)
  1. آدھے لیموں کا جوس
  2. تازہ پودینہ کے پتے----------- دو کھانے کے چمچے کٹے ہوئے
  3. ہرا دھنیا کے پتے کٹے ہوئے----------------- تین سے چار کھانے کے چمچ
  4. لہسن------------------ دو جوئے کاٹ لیں
  5. ہری تازہ مرچ------------------ ایک سے دو عدد باریک کٹی ہوئی
  6. گرم مصالحہ------------------- آدھا چائے کا چمچ
  7. تازہ پسی ہوئی سیاہ مرچ------------------ آدھا چائے کا چمچ
  8. انڈے کی زردی----------------- ایک عدد
  9. سرخ فوڈ کلر کے چند قطرے-------------- ایک کھانے کا چمچ ٹماٹر پیسٹ میں مکس کرلیں۔
  10. چلی پاؤڈر---------------- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  11. کچا کاجو----------------ایک چوتھائی کپ
  12. پیاز---------------- درمیانے سائز کاایک کاٹ لیں
  13. باریک پسا ہوا قیمہ---------------- 700 گرام
  14. پسا ہوا دھنیا------------------ دو چائے کے چمچ
  15. پسا ہوا زیرہ-------------- دو چائے کے چمچ
  16. پسی ہوئی اجوائن---------------- ایک چائے کا چمچ
  17. نمک-------------------- حسبِ ذائقہ
  18. خشخاش----------------- سیاہ یا سفید دو کھانے کے چمچے
  19. تلِ------------------------ دو کھانے کے چمچے
  20. مندرجہ ذیل اشیاء کو مصالحہ کے گرائنڈر میں گرائنڈ کرلیں۔
METHOD
  • لیمن جوس، پودینہ، ہرا دھنیا، کاجو، پیاز ، لہسن اور ہری مرچ کو ایک فوڈ پروسیسر میں ڈال کر بلینڈ کرلیں۔ تاکہ ایک ملائم سا پیسٹ بن جائے اس مکسچر کو ایک بڑے پیالے میں منتقل کردیں۔ گوشت کو دو سے تین ٹکڑوں میں اس وقت تک پروسیس کریں کہ نہایت باریک ہوجائے۔ گوشت کو پیالے میں موجود بقیہ تمام اشیاء میں ماسوائے تیل کے ملا دیں اور مسکچر کو گوندھ لیں حتیٰ کہ تمام اشیاء اچھی طرح مکس ہوجائیں اور مسکچر ملائم اور یکساں ہوجائے۔ مکسچر کو 30منٹ کےلئے یخ کرلیں۔ اوون کو 475ڈگری سینٹی گریڈ پرپری ہیٹ (پہلے سے گرم ) کرلیں۔ روسٹنگ پین میں المونیم فوائل کی لائنگ کردیں۔ کباب مکسچر کے لگ بھگ 18بالز بنا لیں۔ہر ایک گالف کی گیند سے قدرے بڑا ہو۔ ہر گولے کو سلاخ میں مولڈ کرلیں اور ہتھیلی کے درمیان آہستہ آہستہ رول کرتےہوئے ساسیج شیپ میں لے آئیں(لگ بھگ 4سے 5 انچ لمبے) اور انہیں تیار شدہ روسٹنگ پین میں رکھ دیں۔بقیہ کباب بھی اسی طریقے سے بنا لیں۔ ان پر تیل اچھی طرح برش کرلیں اور روسٹنگ پین کو اوون کے سب سے اوپر رنگ (اوپری افقی سلاخ) سے عین نیچےرکھ دیں۔ چھ تا آٹھ منٹ تک پکائیں کبابوں کو قدرے ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس کے بعد ہی سلاخوں پر سے اُتار لیں۔ گرم گرم پتیلی کباب تیار ہیں۔
Reviews & Discussions