Phaliyu Or Chicken Ke Roll Recipe in Urdu

Phaliyu Or Chicken Ke Roll Recipe in Urdu is regarded among the popular dishes. Read the complete Phaliyu Or Chicken Ke Roll Recipe in Urdu with ingredient details and method. It is a simple recipe and all required ingredients are easily available. Prepare the dish as per the Phaliyu Or Chicken Ke Roll Recipe in Urdu from top chefs and add the true flavor or taste to your food. You can also share this recipe with your friends and family members.

recipe

Person Person

4

time Time

1:05 - 0:10

comments Comments

0

reviews Views

7247

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Nosheen from Islamabad
پھلیوں اور چکن کے رول (INGREDIENTS)
  1. سیم کے بیج ایک پیالی
  2. لو بیے کے دانے ایک پیالی
  3. مرغ کا قیمہ ایک پیالی(ابلا ہوا)
  4. سویا سوس دو کھانے کے چمچے
  5. ٹماٹو سوس ایک پیالی
  6. میدہ ایک پیالی
  7. نمک چائے کا چمچہ
  8. اجوائن چار دانے(پیس لیں)
  9. انڈے تین عدد
  10. دودھ پیالی
  11. کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
  12. تیل ایک پیالی
  13. اجینو موٹو دو چٹکی
METHOD
  • سیم کے بیج اور لوبیاں دو دن پہلے پانی میں بھگو دیں۔ ایک دن بعد ان کا پانی پھینک دیں، مگر ہلکا سا نم رہنے دیں۔ تیسرے دن بیج پھوٹ پڑیں گے۔ اب انہیں نمک ڈال کر ابال لیں۔ مرغ کا قیمہ، ایک کھانے کا چمچہ پانی اور تھوڑا نمک ڈال کر ابال لیں۔ انڈے پھینٹ لیں۔ کھانے کا چمچہ پانی اور تھوڑا نمک ڈال کر ابال لیں۔ انڈے پھینٹ لیں۔ میدے میں دودھ ملا کر انڈوں میں شامل کر لیں اور خوب پھینٹیں۔ اس کے بعد اجوائن اور نمک بھی ملا دیں۔فرائنگ میں چمچہ کھانے کا تیل گرم کر یں اور اس آمیزے میں سے ڈیڑھ یا دو کھانے کے چمچے فرائنگ پین میں ڈال کر پین کیک کی طرح پھیلائیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ ایک طرف سے براؤن ہو جائے تو اتار لیں۔ اسی طرح سارے آمیزے کے کیک تل لیں۔ ایک برتن میں سیم اور لو بیے کے بیج ڈالیں۔ اس میں مرغ کا قیمہ ملائیں۔ کالی مرچ، سویا سوس اور اجینو موٹو بھی شامل کر لیں۔ پین کیک پلیٹ میں رکھیں۔ سیم کے بیج، لوبیاں اور قیمہ تھوڑا تھوڑا کیک کے درمیان رکھ کر رول بنائیں(تھوڑا سا آمیزہ بچا لیں۔ پھر انگلی سے کناروں پر ٹماٹر سوس لگا کر رول بند کر دیں۔ اور تیل میں تل لیں۔ جب رول تلے جائیں تو انہیں خوبصورتی سے ڈش میں رکھیں اور چاروں طرف بچا ہوا آمیزہ ڈال دیں۔ پھر سلاد سے سجائیں۔ ٹماٹو سوس الگ پیالے میں رکھیں۔
Reviews & Discussions