پہلے چوپر میں 1عدد پیاز ، 3-4عدد باریک کٹی ہری مرچ، 300گرام فش فلے اور 200گرام جھنگے ڈال کر چند سیکنڈ کے لیے اچھی طرح چوپ کریں اور پیالے میں نکالیں ۔ اس کے بعد 2عدد باریک کٹی ہری پیاز ، 1/4گٹھی باریک کٹا ہرادھنیا ،2کھانے کے چمچے باریک کٹاپودینہ ، 2عدد اُبلے آلو ، 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کاپیسٹ ، 1/2چائے کاچمچہ پسی کالی مرچ ، 1چائے کا چمچہ کٹی لال مرچ ، 1/2چائے کا چمچہ پساگرم مصالحہ، 1/2چائے کا چمچہ ہلدی ، حسب ذائقہ نمک اور ایک عدد انڈا اس میں شامل کرکے ہاتھ سے خوب اچھی طرح مکس کریں اور ہاتھوں سے گو ل گول ٹکیا بنالیں ۔ باقی بچے ایک انڈے کو پیالے میں پھنیٹ لیں اور تیار کباب اس میں ڈِپ کرکے 1پیالی بریڈ کرمبز میں کوٹ لیں ۔ جب تمام کباب تیار ہوجائیں توپین میں 1/2کپ تیل گرم کرکے شیلو فرائی کرلیں ۔ مز ے دار سی فوڈ کباب تیارہیں ۔