Shab Daig Recipe In Urdu

Shab Daig is a famous a regional dish right from Kashmir. It is a classic combination of Mutton and Khoftas. Try this exclusive recipe of Shab Daig and get compliments from your loved ones. The recipe that is mention here is simple and easy to make in home. To enhance the taste of dish you can add Cardamom in and get the delicious aroma of the dish.

recipe

Person Person

6

time Time

1:00 - 0:30

comments Comments

2

reviews Views

18732

star Rating

ratingratingratingratingrating

submit Submited by

Ayman from Faisalabad
شب دیگ (INGREDIENTS)
  1. کٹی گاجر دو سو پچاس گرام
  2. قیمہ آدھا کلو
  3. لہسن کے جوے چھ عدد
  4. درمیانی پیاز دو عدد
  5. بڑی ہری مرچ تین عدد
  6. ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
  7. خشخاش دو چائے کے چمچ
  8. چاول ایک چائے کا چمچ
  9. سونف ایک تہائی چائے کا چمچ
  10. جائفل ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  11. پسی جاوتری آدھا چائے کا چمچ
  12. نمک ایک چائے کا چمچ
  13. پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  14. پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  15. پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  16. تلی اور پسی پیاز ایک چائے کا چمچ
  17. دہی تین کھانے کے چمچ
  18. پسا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
  19. گرم تیل پانچ کھانے کے چمچ
  20. (گریوی کے لیے اجزا)
  21. تیل ایک کپ
  22. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  23. نمک ایک چائے کا چمچ
  24. پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  25. پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  26. پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
  27. ہلدی ایک چٹکی
  28. جولیئن کٹ ادرک ایک کھانے کا چمچ
  29. کٹی براؤن پیاز تین کھانے کے چمچ
  30. پھینٹی ہوئی دہی ڈیڑھ کپ
  31. گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  32. کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
METHOD
  • قیمے کو مشین سے دو مرتبہ پیس لیں۔
  • اب چوپر میں لہسن کے جوے، درمیانی پیاز، بڑی ہری مرچ اور ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  • اس آمیزے کو قیمے میں ڈال کر مکس کریں اور ایک مرتبہ پھر چوپ کر لیں۔
  • گرائنڈر میں خشخاش، چاول، سونف، جائفل اور پسی جاوتری ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔
  • پسے ہوئے اس مصالحے کی آدھی مقدار پسے ہوئے قیمے میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔
  • ساتھ ہی قیمے میں نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پسا زیرہ، تلی اور پسی پیاز، دہی، پسا دھنیا اور گرم تیل ڈال کر مکس کر لیں۔
  • اب اس آمیزے کے بڑے کوفتے بنا لیں اور الگ رکھ دیں۔
  • (گریوی بنانے کی ترکیب) ایک برتن میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسا سفید زیرہ، پسا دھنیا، پسی لال مرچ اور ہلدی ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔
  • اب تھوڑا سا پانی شامل کر کے مزید بھون لیں۔
  • پھینٹی ہوئی دہی میں کُٹی براؤن پیاز اور پانی ڈال کر مکس کریں اور گریوی کے مصالحے میں شامل کر کے مزید بھونیں کہ تیل اوپر آجائے۔
  • اب کٹی گاجر شامل کریں اور پانچ منٹ تک فرائی کریں۔
  • پھر کٹی گاجر کو مصالحے سے نکال کر الگ رکھ دیں۔
  • اب اس میں پانی شامل کریں اور مزید پکائیں۔
  • اب اس میں کوفتے ڈال کر پندرہ منٹ بغیر ڈھکے پکائیں۔
  • پین کو آہستہ آہستہ ہلاتے رہیں، تاکہ کوفتے ہر طرف سے ایک جیسے فرائی ہو جائیں۔
  • اب اس میں بقیہ پسا مصالحہ شامل کر دیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر کوفتے گل جانے تک پکائیں۔
  • اب فرائی کی ہوئی گاجر اور جولیئن کٹ ادرک ڈال کر دَم پر رکھیں۔
  • آخر میں کٹا ہرا دھنیا چھڑک کر نان کے ساتھ پیش کریں۔
Reviews & Discussions

Shab Daig is a famous dish my nani used to make it, now she cant cook because of her health and I really miss her cooking.

  • Ghida, Karachi
  • Tue 09 Jun, 2015

its good

  • sana, lahore
  • Mon 16 Feb, 2015