کھیل دیوانوں کا: فواد خان کا نغمہ سپر ہٹ

کرکٹ شائقین کو وہ نغمہ سننے کو مل گیا ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے اور اس نغمے کو کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پسند بھی کیا ہے- “ کھیل دیوانوں کا “ پی ایس ایل 4 کا آفیشل نغمہ ہے جسے لاکھوں دلوں کی دھڑکن نوجوان فنکار فواد خان نے گایا ہے جبکہ اس نغمے کو شجاع حیدر نے لکھا ہے-
 


یہ نغمہ لطف و تفریح سے بھرپور ہے اور اس میں ہر وہ چیز موجود ہے جس کی توقع کی جارہی تھی- فواد اپنی اس شاندار پرفارمنس کے ذریعے بھی دنیا بھر میں موجود اپنے پرستاروں کے دل جیتنے میں کامیاب رہے-

پی ایس ایل کے گزشتہ 3 سیزن کے نغمے علی ظفر نے گائے تھے اور وہ بھی بہت پسند کیے گئے تھے جبکہ اس بار یہ موقع فواد خان کو دیا گیا-

پاکستان سپر لیگ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ نغمہ جاری کر کے کرکٹ شائقین میں ایک نیا جذبہ پیدا کردیا ہے-
 

image

اور اب انہیں اس وقت کا انتظار ہے جب دبئی میں ہونے والی پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب میں فواد خان یہ گانا لائیو گائیں گے- اور اس لائیو پرفارمنس میں ان کے ساتھ ینگ دیسی٬ جنون٬ آئمہ بیک اور بونی ایم بھی شامل ہوں گے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The most awaited song of the year is here and is a super-duper hit! #KhelDeewanoKa PSL 4 official anthem Voiced by the heart-throb Fawad Khan and written by the talented Shuja Haider finally is nowhere! The song is catchy, fun, funky, lively, and everything we were expecting it to be. Fawad never fails to win hearts of hundreds of thousands of his fans all across the globe.