ماضی کے چند کارنامے رہتی دنیا تک کے لیے مثال

آج کی ٹیکنالوجی٬ انٹرنیٹ کی سہولت اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ترقی کو دیکھتے ہوئے ہمارے لیے قدیم زمانے کے لوگوں کی زندگیوں میں آنے مشکلات کا تصور بھی ناممکن ہے- چند چیزیں جو آج ہمیں انتہائی آسان معلوم ہوتی ہیں حقیقت میں وہ قدیم دور کی ایجاد ہیں لیکن اس وقت ان چیزوں کا استعمال اتنا سہل نہیں تھا جتنا کہ آج ہمیں لگتا ہے- تاہم یہاں کچھ ایسی چیزیں بھی جو آج کے دور میں کہیں نہیں دکھائی دیتیں یا مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہیں-
 

Hair coloring
بالوں کو رنگ کرنا کوئی نئی بات نہیں٬ 3 ہزار سال قبل بھی خواتین اپنے بالوں کو رنگ کیا کرتی تھیں اور یہ روایت آج تک قائم ہے- فرق صرف یہ ہے کہ ماضی قدیم میں اس کام کے لیے کوئی خاص آمیزہ یا ماہر موجود نہیں تھا- قدیم خواتین اپنے بالوں کو رنگ کرنے کے لیے تقریباً ہر چیز کا استعمال کرتی تھیں جن میں پیاز سے دارچینی تک اور سلفر سے لے کر راکھ تک سب کچھ شامل تھا- گزرتے وقت کے ساتھ اس شعبے میں کیے جانے والے تجربات کے باعث جدت اور آسانی پیدا ہوتی گئی-

image


Book of complaints
شکایات کا اندراج کرنے والا نظام ہزاروں سال پرانا ہے- اور آج اسی قدیم نظام میں جدت آچکی ہے- آج ہر انسان اکثر اداروں میں صرف فون کے ذریعے بھی اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے- چونکہ قدیم دور میں یہ جدید نظام اور آسانی موجود نہیں تھی اس لیے اس وقت زیرِ نظر تصویر میں دکھائی دینے والی تختی کا استعمال کیا جاتا تھا جس کی تاریخ 3 ہزار سال پرانی ہے-

image


Lacrymatory
یہ تنگ گردن والی ایک گلدان نما بوتل ہے جو کہ مختلف قبروں میں سے دریافت ہوئی- بظاہر یہ بوتل ایسے جیسے اس میں مرنے والے لواحقین کے آنسو جمع کیے جاتے تھے- یہ بوتل اس جانب سے اشارہ کرتی ہے کہ وہ جس شخص جو دنیا سے چلا گیا اس کی بیوی اسے کتنا یاد کرتی رہی- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ آج ایسی کسی چیز کا دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے-

image


Large-scale construction
قدیم دور میں بھی بلند و بالا عمارات تعمیر کی جاتی تھیں اور یہ بالخصوص مندر ہوا کرتے تھے- اور آج بھی ہم دیکھ سکتے ہیں فلک بوس عمارات کی تعمیر جارہی ہے- زیرِ نظر تصویر میں موجود بلاک انتہائی قدیم ہے اور 1 ہزار ٹن وزنی ہے- لیکن اس بات کا تصور کرنا بھی مشکل ہے کہ ہزاروں سال قبل اتنے بڑے بلاک تعمیر کیسے کیے جاتے تھے اور انہیں اٹھایا کیسے جاتا تھا؟-

image


Sewage system
خشک زمین کے لیے بڑے بڑے کنوؤں سے پانی کی فراہمی کا نظام پہلی صدی قبل مسیح میں ایران میں تخلیق کیا گیا تھا جو کہ اب بھی بعض مقامات پر استعمال کیا جارہا ہے- اس نظام کی تیاری کے لیے اس پیمائش اور مزدوروں کی محنت ناقابلِ یقین ہے-

image

Love for cats
یوں تو بلیوں کو پالنے کا شوق تو آج بھی اکثر افراد میں پایا جاتا ہے لیکن قدیم مصر میں انہیں بہت عزت دی جاتی تھی- بلیوں کو بھی اپنے مالک کی طرح ہی انتہائی شاہانہ طرزِ زندگی حاصل ہوتی تھی- یہاں تک کہ اگر کوئی بلی مر جاتی تھی تو لوگ غم کے اظہار کے طور پر 70 دن کے لیے اپنی بھنویں منڈوا دیا کرتے تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

With today’s technologies, the internet, and everyday progress, it’s very hard to imagine the difficulties of the lives of our ancestors. The things that were considered normal back then can make us laugh or even terrify us! Their weird ways of curing diseases, their traditions, and even their everyday lives — there are curiosities in every aspect that seem very strange today.