مولانا محمد علی جوہر اور معمولی سا قصبہ

شملہ کی ایک دعوت میں جہاں سب اونچے اور سرکاری طبقے کے افراد مدعو تھے٬ مولانا محمد علی جوہر بھی اپنے فقیرانہ لباس میں موجود تھے٬ گفتگو اردو زبان میں ہورہی تھی٬ کسی بات پر الجھ کر مولانا نے انگریزی بولنا شروع کردیا٬ اب کون ان کے سامنے ٹکتا-

وہاں ایک ہندو رانی بھی موجود تھیں٬ ان سے نہ رہا گیا٬ ایک مولوی صاحب کو یوں فر فر انگریزی بولتے دیکھ کر پوچھ بیٹھیں:
“ مولانا آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی ہے؟“

مولانا نے جواب دیا “ میں نے یہ انگریزی معمولی سے قصبے سے سیکھی ہے-“

رانی نے حیرت زدہ لہجے میں پوچھا “ کیا نام ہے اس قصبے کا؟“

مولانا نے نہایت سادگی سے جواب دیا “ آکسفورڈ “-

مولانا کے اس جواب پر ساری محفل زعفران زار بن گئی-

(بشکریہ: بڑے لوگوں کے روشن واقعات - خان اکبر علی خان)

YOU MAY ALSO LIKE: