موت سے متعلق چونکا دینے والے حقائق٬ ضرور جانیے

زندگی کی سب سے بڑی سچائی موت ہے٬ یقیناً جو بھی اس دنیا میں پیدا ہوا ہے اس کی موت بھی ضرور واقع ہوگی اور کوئی بھی اس سے بچ نہیں سکتا- موت کب آ جائے اور کیسے آ جائے؟ یہ کوئی نہیں جانتا- تاہم ہم آپ کو یہاں موت سے متعلق چند ایسے چونکا دینے والے حقائق کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ ناواقف ہیں-
 

image

ہر روز دنیا بھر میں تقریباً 153,000 افراد کی موت واقع ہوجاتی ہے- یعنی ہر 113 افراد میں سے کوئی انسان دنیا سے کوچ کر جاتا ہے-
 

image

شارک مچھلی کا شمار دنیا کی خطرناک مچھلیوں میں ہوتا ہے اور اس کے قریب جانا موت کے قریب جانا سمجھا جاتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سالانہ صرف 12 افراد شارک کے حملوں میں ہلاک ہوتے ہیں جبکہ ہر ایک گھنٹے کے دوران 11417 شارک کو ہلاک کر دیا جاتا ہے-
 

image
Turritopsis Dohrnii نامی جیلی فش دنیا کی وہ واحد مخلوق سمجھی جاتی ہے جس کی کبھی موت مواقع نہیں ہوتی-
 
image
ڈاکٹروں کی ہینڈ رائٹنگ کے حوالے سے تو لطیفے ضرور سنیں ہوں گے آپ نے- لیکن ایک خوفناک حقیقت یہ بھی ہے اسی ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے سالانہ 7 ہزار افراد موت کا شکار بن جاتے ہیں- جی ہاں لکھے گئے نسخے میں یا دوائی کا نام غیر واضح ہوتا ہے یا پھر اس کی مقدار-
 
image
بھارت کی رہائشی پارسی کمیونٹی اپنے پیاروں کی لاش کو دفنانے یا جلانے کے بجائے انہیں گِدھوں کے آگے پھینک دیتے ہیں جو انہیں نوچ نوچ کر اپنی غذا بنا لیتے ہیں-
 
image
آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے افراد کے مقابلے میں بائیں ہاتھ سے اپنے امور سرانجام دینے والے افراد جلدی موت کا شکار بنتے ہیں-
 
image
دنیا کی سب سے خوفناک اور تباہ کن جنگ کو جنگِ عظیم دوئم کے نام سے جانا جاتا ہے- اس جنگ میں لاکھوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا-
 
image
دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد خودکشی کرتی ہے اور یہ خودکشی مختلف مشکلات سے چھٹکارا پانے اور زندگی سے تنگ آ کر کی جاتی ہے- اور کئی ایسے مقامات ہیں جو خودکشی کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں- نیویارک شہر دنیا کا وہ شہر ہے جہاں سب سے زیادہ خودکشیاں کی جاتی ہیں-
 
image
بھارت میں ہر ایک گھنٹے کے دوران ایک خاتون کو جہیز نہ لانے کے جرم میں موت کے حوالے کر دیا جاتا ہے- اور اس حوالے سے بھارت ایک خطرناک ترین ملک بھی سمجھا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

The eternal truth of life is that the person who has born in this world is sure to die and none of it can be avoided. Death is both saddening and fascinating. Death is such a fact that no one can escape. Sometimes people use various types of ways to escape death, but no one can change this rule of creation.