کیلے کے چھلکے سونے سے بھی زیادہ قیمتی٬ حیران کن فوائد

دوسرے پھلوں کے چھلکوں کی طرح کیلے کا چھلکا بھی بیکار سمجھا جاتا تھا۔ لیکن کیلے کے چھلکے میں بے شمار فوائد ہیں جو اب تک نامعلوم تھے۔ کیلے کے چھلکے میں جراثیم کش اور اینٹی الرجی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ کیلے کے چھلکوں کے 10 حیران کن فوائد-

٭ کیلے کے چھلکے سے پودوں کے بے رونق پتوں کو چمکدار اور پر کشش بنائیں۔ چھلکے کے اندرونی حصے سے پتوں کو پونچھنے سے ان پر جمی دھول مٹی کی ساری باقیات صاف ہوجائیں گی۔

٭ جلد پر خارش اور ریش سے نجات حاصل کرنے کے لئے بھی کیلے کا چھلکا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ جوتے پالش کرنے کے لئے اب عام پالش چھوڑ کر کیلے کے چھلکوں کا استعمال کریں۔ کیلے پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتے ہیں اور جوتوں کی پالش میں پوٹاشیئم استعمال کیاجاتا ہے۔ کیلے کے چھلکے سے جوتا صاف کر کے نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔قدرتی اجزاء چمڑے میں جذب ہو کر جوتے کو پائیدار بھی بنائیں گے۔

٭ روزانہ رات کو چہرے پر کیلے کا چھلکا ملنے سے چہرے کی جلد پر حساسیت اور جلن ختم ہوجائے گی-

٭ پوٹاشیئم دانتوں کی سفیدی کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ کیلے کے چھلکے کو دو منٹ تک دانتوں پر ملیں اور دس منٹ بعد دانت برش کر لیں۔

٭ جلد پر بد نما مسے ختم کرنے کے لیئے کیلے کا چھلکا استعمال کریں۔ صرف مسوں پر چھلکے کا اندرونی حصہ مل کر پٹی سے ڈھک دیں۔

٭ کیڑوں کے کاٹنے سے ددوڑے پڑ جاتے ہیں۔ کیلے کا چھلکا مل لینے سے ان کے نشان اور جلن ختم ہوجاتی ہے۔

٭ دیگر جلدی امراض جیسے داد اور چنبل کا علاج بھی کیلے کے چھلکے سے ممکن ہے۔ چند دنوں تک کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے جلد پر خارش اور سرخی مکمل طور پر ختم ہوجائے گی۔

٭ سر کے درد میں آرام حاصل کرنے کے لئے کیلے کے چھلکے کو گردن اور ماتھے پر کچھ دیر رکھیں۔

٭ کیلے کے چھلکے کا مساج کرنے سے بواسیر کا علاج بھی ممکن ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Sounds weird, right? But actually, it’s not! This is probably one of the most common fruits found in Pakistan and that is also probably why we don’t really relish it as much. But before throwing the banana peel into the bin, read this post to know its benefits. It will give you amazing results.