ائیر ہوسٹس ہاتھ پیچھے کیوں باندھتی ہیں؟

آپ نے ہوائی سفر کے دوران اکثر دیکھا ہوگا، آپ جب بھی جہاز میں داخل ہوتے ہیں، تو جہاز کا عملہ آپ سے گرمجوشی اور انتہائی اخلاق سے پیش آتا ہے، اور آپ کی سیٹ تک آپ کی رہنمائی کرتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہوائی میزبانوں نے اپنے ہاتھ پیچھے باندھے ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں کچھ پکڑا ہوتا ہے۔ آپ سوچیں گے کہ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے شائد کوئی ہتھیار ہو مگر ایسا نہیں ہے۔

جہاز کے عملے کی جہاں اور بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں وہاں ایک ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ وہ جہاز میں سوار ہونے والے مسافران کی تعداد کو شُمار کریں اور اُن کی سیٹ تک رہنمائی کریں۔ مسافروں سے گفتگو کے دوران اُن کو شُمار کرنا ایک مُشکل کام ہے جس میں غلطی کا اندیشہ رہتا ہے اس لیے فضائی میزبان ایک کاؤنٹر اپنے ہاتھ میں رکھتی ہیں اور ہاتھ کو پیچھے باندھ کر جہاں آپ کی رہنمائی کرتی ہیں وہیں مہارت سے آپ کا شُمار بھی کرتی ہیں۔ آئندہ آپ ان سے ملیں اور دیکھیں کہ ان کے ہاتھ پیچھے بندھے ہیں تو جان جائیے گا آپ کی گنتی ہو رہی ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE: