پاکستانی فوج کا بےمثال آپریشن اور الیگزانڈر کی روداد

پاکستان کی فوج نے ملک کے شمال میں ایک پہاڑ پر کئی دنوں سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سطح سمندر سے بیس ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر ریسکیو آپریشن کیا گیا ہے۔
 

image


نیوز ایجنسی روئٹرز کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق روسی کوہ پیما الیگزنڈر گوکوو کو لاتوک ون نامی پہاڑ سے ریسکیو کیا گیا۔ اس کوہ پیما کا ساتھی پہلے ہی ہلاک ہو چکا تھا ۔ کئی مرتبہ پاکستان فوج کی جانب سے کوششوں کے بعد بالآخر آج روسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا۔ گزشتہ بدھ کو الیگزنڈر اور ان کے ساتھی کوہ پیما سرگئی گلازاوناو پہاڑ کو سر کرنے کے بعد نیچے کی طرف رواں تھے جب سرگئی اپنی جان کھو بیٹھے۔

پاکستان الپائن کلب کے سکریٹری قرار حیدری کا کہنا ہے،’’ الیگزانڈر نے ایک ’ایس او ایس‘ پیغام بھیجا تھا اور اسے ریسکیو کیے جانے کی امید دلائی گئی اور اسے کہا گیا کہ وہ انتظار کرے۔ اس نے اپنے گرد برف کی ایک ڈھال تعمیر کر لی تھی اور اس نے سیٹیلائٹ کے ذریعے رابطہ قائم رکھا۔‘‘

اس روسی کوہ پیما کو منگل کی صبح ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا اور اسکردو کے ایک ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔ حیدری کا کہنا ہے کہ الیگزنڈر کی حالت اچھی ہے حالانکہ اس نے تین روز سے کچھ نہیں کھایا تھا۔ فوج کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث وہ اسے پہلے ریسکیو نہیں کر پا رہے تھے۔ ان دو روسی کوہ پیماؤں نے 12 جولائی کو کوہ پیمائی کا آغاز کیا لیکن وہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہے اور انہوں نے نیچائی کی طرف سفر کا آغاز کر دیا۔
 


پاکستان کو کوہ پیماؤں کی جنت کہا جاتا ہے لیکن یہاں انتہائی سخت اور خطرناک پہاڑوں پر کئی کوہ پیما اپنی جان بھی کھو بیٹھتے ہیں۔ ماضی میں بھی کئی مرتبہ پاکستان کی فوج نے ریسکیو آپریشن کر کے کوہ پیماؤں کی جان بچائی ہے۔


Partner Content: DW

YOU MAY ALSO LIKE:

In a daring rescue attempt early on Tuesday, Pakistan Army aviation pilots rescued Russian climber Alexander Gukov who was stuck 20,650 feet above sea level on Biafo Glacier's Latok Peak, Inter-Services Public Relations (ISPR) said.