جاپان کا انوکھا تہوار٬ روحیں گھوڑے پر آئیں اور بیل پر واپس جائیں

جاپان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے ، جہاں صدیوں پرانی روایات برقرار ہیں ، جاپان میں ان روایات و رسوم کو زندہ رکھنے کے لیے ان کے لیے باقاعدہ تہوار منائے جاتے ہیں تاکہ ان کی یہ ثقافت زندہ رہے اور آنے والی نسلوں میں منتقل ہوتی رہے۔
 

image


جاپان میں ایک ایسا تہوار منایا جاتا ہے جس کو مقامی زبان ابون کہتے ہیں یہ تہوار انڈونیشیا کے ماماسا نامی قبیلے کے لوگوں کے تہوار سے ملتا جلتا ہے جو ستمبر کے ابتدائی ہفتے میں منایا جاتا ہے ماماسا قبیلے کے لوگ اپنے مردوں کو قبرستانوں سے نکال کر دوبارہ گھروں میں لاتے ہیں-

خیر یہ قبیلے ماماسا کا تہوار ہے جاپان کا تہوار ابون اس سے تھوڑا مختلف ہے یہ تہوار سال 12 اگست سے 16 اگست تک منایا ہے جو عموماً چاول کی کاشت کے دنوں میں ہوتا ہے یہ چار سو سال پرانا تہوار ہے، پرانے زمانے میں یہ تہوار مختلف علاقوں میں مختلف دنوں میں منایا جاتا تھا لیکن اب اس تہوار کو پورے جاپان میں ایک ہی وقت یعنی اگست کے وسط میں منایا جاتا ہے۔
 

image

جاپانی ان چار دنوں قبرستانوں کا رخ کرتے ہیں جہاں فبرستانوں میں تقریباً رش ہی رہتا ہے جاپانی اپنے پیاروں کی قبروں اور ان کے کتبوں پر جا کر پانی اور شراب انڈیلتے ہیں۔ جن کتبوں پر پانی انڈھیلا جاتا ہے اس سے ان کا مقصد اس مردے کی اگلے جہان کی پیاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے اب جاپانی اگلے جہان پر یقین کیسے اور کس طرح رکھتے ہیں اس کے بارے میں بتانے سے قاصر ہوں۔

مزید آگے چلتے ہیں جن کتبوں اور قبروں پر شراب ڈالی جاتی ہے یا پھر شراب شیشے کے گلاس میں بھر کر رکھ دی جاتی ہے اس سے ان کا مقصد یہ ہے شراب یا کہ پینے والی کوئی چیز جو اس مدفن مردے کو پسند تھی اس کی قبر پر رکھ دی جاتی ہے اس کے علاوہ شراب کے ساتھ کچھ فروٹ رکھ دیے جاتے ہیں۔
 

image

ابون کی رسم جاپان میں مختلف علاقوں میں دو طرح سے منائی جاتی ہے لیکن ان دنوں رسوم میں اپنے فوت شدگان کی روحوں کو گھر پر بلایا جاتا ہے اور پورے چار دن جاپانیوں کے مطابق وہ ان روحوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ جاپانی اپنے مردے کی روحوں کو گھر پر بلانا کے لیے سواری کا بندوبست کرتے ہیں یہ سواری سبزیوں سے بنا کر ان کو لکڑی کی ٹانگیں لگا دیتے ہیں۔ اور ان سواریوں کو گھروں کے باہر یا گھر کے نزدیک سٹرک کے کنارے رکھ دیتے ہیں-

سبزیوں سے بنی سواریاں جن میں بینگن سے بیل بنایا جاتا ہے اسی طرح کھیرا سے گھوڑا بنایا جاتا ہے ، اب گھوڑا اور بیل کا کیا تصور ہے اس رسم میں ، جس میں دلچسپ پہلو یہ ہے گھوڑا روح کو گھر میں لے آنے کے لیے ہے تاکہ روح جلد از جلد گھر پہنچ جائے اور بیل کی سواری روح کو واپس لے جانے کے لیے تاکہ روح گھر سے آہستہ آہستہ جائے۔
 

image

ابون کے تہوار کے چار دن خاندان کے لوگ گھروں میں ہی موجود رہتے ہیں ،جس سے خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور ایک دوسرے کی خوشی و غموں کا ادراک ہوتا ہے ، جاپان میں گھر یا خاندان کے افراد کو خاندان کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے یہ ابون کی رسم بہت اہم سمجھی جاتی ہے، جاپان میں اس تہوار کے موقع پر سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں -
YOU MAY ALSO LIKE:

Obon is a time to honour the spirits of one's ancestors who are said to return to their earthly homes for a brief visit during this period. The picture shows some vegetable animals with wooden chopsticks for legs commonly made by children and found on the street during Obon.