بادشاہ اورنگزیب کتنے توہم پرست تھے؟

امریکی تاریخ دان آڈری ٹرشکی کہتی ہیں کہ تمام مغل بادشاہوں میں بطور خاص اورنگزیب عالمگیر میں ان کی دلچسپی کی وجہ ان کے بارے میں دنیا بھر میں پھیلی ہوئی غلط فہمیاں ہیں۔

تاريخ داں جادوناتھ سرکار نے اگر انھیں اپنی نظر سے دیکھا تو جواہر لعل نہرو نے اپنی نظر سے یا پھر شاہد نعیم نے اپنی نظر سے اور سب نے ان کے مذہبی پہلو پر ضرورت سے زیادہ زور دیا۔

’اورنگزیب دی مین اینڈ دی متھ‘ نامی کتاب کی مصنفہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر رواداری کے موجودہ معیار کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ماضی کے تمام بادشاہ اور حکمران غیر روادار رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنگزیب کے بارے میں غلط فہمیاں زیادہ ہیں اور ان کو ہوا دے کر موجودہ دور میں مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
 

image


مصنفہ کے مطابق انڈیا میں اس وقت عدم رواداری عروج پر ہے اور حیدرآباد (دکن) میں ان کے لیکچر کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

آڈری بتاتی ہیں کہ اس کے برعکس اورنگزیب بادشاہ کے عہد کے برہمن اور جین مصنفین اورنگزیب کی تعریف کرتے ہیں اور انھوں نے جب فارسی زبان میں ہندوؤں کی مقدس کتاب رامائن اور مہابھارت کو پیش کیا تو اس کا انتساب اورنگزیب کے نام کیا۔

آڈری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ اورنگزیب نے اگر ہولی پر سختی دکھائی تو انھوں نے محرم اور عید پر بھی سختی کا مظاہرہ کیا۔ اگر انھوں نے ایک دو مندر توڑے تو کئی مندروں کو عطیہ بھی دیا۔ مختلف تاريخ دانوں نے اورنگزیب کو اپنی عینک سے دیکھنے کی کوشش کی ہے۔

مصنفہ کے مطابق اورنگزیب نے خود کو ایک اچھے مسلمان کی طرح پیش کیا یا پھر ان کی ہمیشہ ایک اچھا مسلمان بننے کی کوشش رہی لیکن ان کا اسلام آج کا سخت گیر اسلام نہیں تھا۔ وہ بہت حد تک صوفی تھے اور کسی حد تک توہم پرست بھی تھے۔
 

image

بی بی سی نے ان سے دریافت کیا کہ ان کی توہم پرستی کی کوئی مثال پیش کر سکتی ہیں تو انھوں نے بتایا کہ تمام مغل بادشاہ کے یہاں علم نجوم کے ماہرین ہوا کرتے تھے اور اورنگزیب کے دربار میں بھی ہندو مسلم دونوں قسم کے نجومی تھے اور وہ ان سے مشورے کیا کرتے تھے۔

انھوں نے اورنگزیب کے ایک سپاہی بھیم سین سکسینا کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی ہند میں ایک بار جہاں وہ سکونت پزیر تھے وہاں سیلاب آ گیا اور یہ خدشہ زور پکڑنے لگا کہ سیلاب کی وجہ سے شاہی قیام کو نقصان ہو سکتا ہے تو انھوں نے قرآن سے آیتیں لکھ کر سیلاب کے پانی میں ڈلوائیں جس کے بعد سیلاب کا پانی کم ہونے لگا۔

خیال رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے منسوب ہے جس کا ذکر جا بجا ملتا ہے کہ کس طرح انھوں نے مصر کی دریائے نیل کے نام خط لکھا تھا۔

روایت میں آتا ہے کہ مصر کا خطہ جب اسلا کے زیر نگيں آیا تو وہاں اس وقت کے گورنر عمرو بن العاص کو پتہ چلا کہ وہاں ایک خوبصورت دوشیزہ کو سجا سنوار کر ہر سال دریائے نیل کے نام پر قربان کیا جاتا ہے تاکہ دریا روانی سے بہتا رہے اور وہاں کے لوگ اس کے فیض سے بہرہ مند ہوتے رہیں۔
 

image

لیکن اسلامی حکومت نے اس پر پابندی لگا دی اور پھر دریا کا پانی واقعتا خشک ہو گیا اور لوگوں نے سمجھا کہ ان پر دریا کا غضب نازل ہوا ہے۔ یہ خبر جب حضرت عمر فاروق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو دی گئی تو انھوں نے نیل کے نام خط لکھا جس میں مذکور تھا کہ 'اے دریا اگر تو اپنے اختیار سے جاری ہے تو بے شک جاری نہ ہو لیکن اگر تو اللہ کے حکم سے جاری ہے تو پھر سے جاری ہو جا' اور کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد دریائے نیل ایسا جاری ہوا کہ پھر کبھی خشک نہ ہوا۔

آڈری ٹرسکی نے اس واقعے پر کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اورنگزیب نے ان کی پیروی میں ہی ایسی بات کی ہو جسے لوگ ان کا اعجاز سمجھتے ہوں۔

انھوں نے کہا کہ ایک جدید تاریخ داں کی حیثیت سے انھیں اس پر یقین نہیں ہے لیکن اورنگزیب کو اس پر یقین تھا اور انھوں نے لوگوں کے سامنے اس پر عمل کیا اور یہ دکھانے کی کوشش کی کہ یہ طلسم بھی ہو سکتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اورنگزیب ہندو اور مسلم دونوں قسم کے نجومی سے صلاح مشورہ کرتے تھے اور کبھی ان کے مشورے پر عمل بھی کرتے اور کبھی انھیں مسترد بھی کر دیتے تھے۔
 

image

ابون کے تہوار کے چار دن خاندان کے لوگ گھروں میں ہی موجود رہتے ہیں ،جس سے خاندان کے افراد کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور ایک دوسرے کی خوشی و غموں کا ادراک ہوتا ہے ، جاپان میں گھر یا خاندان کے افراد کو خاندان کے ساتھ منسلک رکھنے کے لیے یہ ابون کی رسم بہت اہم سمجھی جاتی ہے، جاپان میں اس تہوار کے موقع پر سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں -
 

image

آڈری بھی بتاتی ہیں کہ اورنگزیب کو جتنا سخت گیر پیش کیا جاتا ہے وہ ویسے نہیں تھے۔ ان کی کئی ہندو بیگمات تھیں اور مغلوں کی ہندو بیگمات ہوا کرتی تھیں۔

اپنے آخری دنوں میں اورنگزیب اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کام بخش کی والدہ اودے پوری کے ساتھ رہتے تھے جو ایک گلوکارہ تھیں۔ انھوں نے بستر مرگ سے کامبخش کو ایک خط لکھا جس میں ذکر کیا کہ ان کی والدہ اودے پوری بیماری کی حالت میں ان کے ساتھ ہیں اور موت تک ان کے ساتھ رہیں گی۔

اورنگزیب کی موت کے چند مہینے بعد 1707 کے موسم گرما میں اودے پوری بھی انتقال کر گئیں۔
YOU MAY ALSO LIKE:

If we glance back to review some of the most controversial figures of Indian medieval past, we should have no difficulty conjuring up the image of Aurangzeb Alamgir, the sixth Mughal emperor of the subcontinent.