پرندوں کے عالمی تصویری مقابلے کی منتخب تصاویر

پرندوں کے عالمی تصویری مقابلے کی منتخب تصاویر۔ اس مقابلے میں گلابی لم ڈھینگوں کی تصویر کو بہترین تصویر قرار دیا گیا ہے۔
 

image
یہ ایوارڈ یافتہ تصویر پیرو سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر پیڈو یارک نے بنائی ہے اور انھوں نے اسے ’بلیک فرائیڈے‘ کا نام دیا ہے کیونکہ انھیں یہ منظر دیکھ کر خریداری کے لیے اس مشہور دن کی بھیڑ یاد آتی ہے۔ زیرنظر تصویر میڈرڈ میں ایک پرندوں کی آماجگاہ میں امریکن لم ڈھینگوں کے گروہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
 
image
بہترین پورٹفولیو کے زمرے میں ایوارڈ حاصل کرنے والے پیٹر بومبوسیک کہتے ہیں کہ ’برازیل کے پنٹانل علاقے کے دورے کے موقع پر جب میں کشتی پر تھا تو میرا دھیان ایک شکار کرتے ہوئے سارس کی جانب گیا۔ موقع جانتے ہوئے، میں نے ملاح کو کشتی آہستہ چلانے اور اس پوزیشن میں لانے کو کہا کہ پرندے کے عقب میں روشنی جھلکے۔‘
 
image
ڈیوڈ ایسٹن کی یہ تصویر سنگاپور کے جورونگ برڈ پاک میں بنائی گئی جس میں ایک کلغی والے کبوتر کو دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں سورج کی روشنی سے اس کی چمکتی ہوئی کلغی کے پروں کی تصویر بنانا چاہتا تھا۔ لیکن اس کے لیے مجھے کبوتر کے سر کے مڑنے کا انتظار کرنا تھا۔ یہ پرندے پھرتیلے ہوتے ہیں، چنانچہ کیمرے کی تیز شٹر سپیڈ چاہیے تھی۔‘
 
image
رچرڈ شکسمتھ کہتے ہیں کہ ’اس دن، میں ایک دوست کے ساتھ اس کی کشتی پر تصویریں بنا رہا تھا، میں سمندر میں آدھی نیچے اور آدھی سطح کے اوپر تصاویر بنانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ایک بڑا ڈوم پورٹ استعمال کر رہا تھا۔ انھوں نے یہ تصویر سکاٹش پانیوں میں بنائی۔
 
image
سلواڈو کولوی نمبیبیا کے نمب نوکلفٹ نیشنل پارک کے ٹیلوں پر چہل قدمی کرتے ہوئے بارہ سنگھوں کی تلاش کر رہے کہ جب انھوں نے ٹیلوں کے ’سمندر‘ میں گھرے ایک ستر مرغ کو دیکھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے اس سخت ماحول میں اس ویران جگہ پر یہ تصویر بنانے کا فیصلہ کیا۔‘
 
image
برطانوی فوٹوگرافر سینا انڈرسن نے آئل آف وائٹ کے اوپر اڑتے ہوئے ایک چھوٹے سے بگلے کی تصویر بنائی۔ انھوں نے روشنی کے پس منظر میں یہ تصویر بنانے کے لیے ایک ہفتے میں اس جگہ کا تین بار دورہ کیا۔
 
image
سویرویو گٹو نے پانی کے اوپر اٹھکیلیاں کرتے اس جھلی دار پیروں والے پرندے کی تصویر بنائی۔
 
image
کچھ عرصہ قبل نیکوس بکاس نے دیکھا کہ ہل جوتی ہوئی زمین پر سردیوں میں اکثر لال چڑیاں آتی ہیں، اور زمین سے کیڑے مکوڑتے چگتی ہیں۔ اس سال فروری میں وہ یونان کے شمال مغربی علاقے میں آلو کی فصل کی تیاری کر رہے تھے، انھوں نے اپنی کدال کے قریب ایک کیڑا رکھ دیا جس کو کھانے کے لیے یہ لال چڑیا آئی۔
 
image
ینگ برڈ فوٹوگرافر آف دی ایئر جوہان کالبرگ نے اپنے آبائی شہر سٹاک ہوم میں ایک جھیل کے کنارے اس تصویر کو بنانے کے لیے صبح تین بجے کا الارم سیٹ کیا تھا۔ ان کی نظر ایک مرغابی پر پڑی اور انھوں نے صبح کی سنہری روشنی میں یہ تصویر بنائی۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

These vibrant pink flamingos triumphed over pictures of diving gannets and hungry robins.