ہزاروں سال پرانا گمشدہ شہر دریافت٬ حیران کن انکشافات

حال ہی میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے چین میں ایک ایسے گمشدہ شہر کی باقیات دریافت کرلی ہیں جس کی تاریخ 4 ہزار سال پرانی ہے- اس گمشدہ شہر کی دریافت سے کئی حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں-
 

image


چین کے دریا Tuwei کے قریب ایک ناہموار چوٹی سے دریافت ہونے والے اس شہر میں ایک ایسا وسیع اہرام بھی پایا گیا ہے جو محل کے طور پر اپنی خدمات انجام دیتا تھا- اس اہرام کی دفاعی پتھروں سے آراستہ دیواریں بھی دریافت ہوئی ہیں-

اس کے علاوہ اس گمشدہ شہر سے آلے سازی کے ملبے اور متعدد ایسے گڑھے بھی دریافت ہوئے ہیں جو انسانی کھوپڑیوں سے بھرے ہوئے ہیں- خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان انسانوں کی قربانی دی گئی ہے-
 

image


چین کے شمالی صوبے Shaanxi سے دریافت ہونے والے اس قدیم شہر کو shimao کے نام سے جانا جاتا تھا اور یہ ایک ایسے اہرام کا گھر بھی تھا جس کی لمبائی 70 میٹر تھی- اور اسے بیرونی اور اندرونی طور پر بڑی بڑی دیواروں نے گھیر رکھا تھا-

ہزاروں سال پہلے یہ شہر 988 ایکڑ کے وسیع ترین رقبے پر پھیلا ہوا تھا اور محققین کے مطابق اس کا اہرام پہاڑی سے باہر کی جانب تعمیر کیا گیا تھا جس تک پہنچنے کے لیے 11 قدمچوں پر مشتمل سیڑھی بھی بنائی گئی تھی-
 

image

دروازے سے باہر ایک وسیع پلازہ بھی دریافت کیا گیا ہے جسے مختلف سیاسی اور روایتی اجتماعات کے انعقاد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا-

محققین کے مطابق محل اہرام کے اوپر تعمیر کیے گئے تھے جن کے ستون لکڑی کے تھے اور حکمران اہرام کے اوپر رہتے تھے اور امکان ہے کہ ان مقامات کو صنعتی اشیاﺀ کی پیداوار کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا-
 

image

کم از کم 70 میٹر کی اونچائی کی وجہ سے یہ اہرام ہر جگہ سے ہی دیکھا جاسکتا تھا- یہ بلند و بالا اہرام اور اس پر تعمیر محل شہر کی آبادی کے طاقتور حکمرانوں کی یاد دلاتے ہیں-

محققین کا خیال ہے کہ شیماؤ شہر میں بڑے پیمانے پر انسانوں کی قربانیاں بھی دی جاتی تھیں کیونکہ یہاں چھ ایسے گڑھے بھی دریافت ہوئے ہیں جو انسانوں کھوپڑیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور یہ گڑھے بیرونی دیوار کی طرف تنہا موجود ہیں-
 

image

دلچسپ بات یہ ہے کہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے یہ شہر پہلی مرتبہ 1976 میں دریافت کیا تھا اور اس وقت ان کا خیال تھا کہ یہ صرف ایک چھوٹا سا قصبہ ہے تاہم جب اسے دوبارہ دریافت کیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ ایک مکمل شہر ہے-
 

image

یہاں سے دریافت ہونے والی متعدد قیمتی اشیاﺀ اس جانب اشارہ کرتی ہیں کہ یہ شہر اپنے وقت میں انتہائی اہم اور امیر ترین شہر رہا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Archaeologists have discovered the remains of a lost city in China that thrived more than 4,000 years ago. On a ridge above China’s Tuwei River, researchers found a massive stepped pyramid that once served as a palace center, along with defensive stone walls, tool-making debris, and several pits filled with sacrificial human skulls.