مخمل میں لپیٹ کے ۔ سو لفظی کہانی

الیکشن سر پر آن پہنچے تھے
وہ پورے پانچ سال بعد اپنے آبائی حلقے کا دورہ کر رہا تھا
ہر ایرے غیرے نتھو خیرے سے منہ میں مصری رکھ کر گھل مل رہا تھا
ایک پھٹیچر ووٹر کے بوڑھے بیمار باپ کی عیادت کی
اور ہاتھ اٹھا کر صحت کی دعا بھی
ووٹر نے ہاتھ جوڑ کر عرض کی ۔ صاحب! دعائے مغفرت بھی کر دیجئے
وہ کیوں؟ وہ حیران ہوا
دو ٹکے کا ووٹر بولا ۔ اب آپ اگلی بار پانچ سال بعد ہی آئیں گے
تب تک تو میرا باپ چل بسا ہو گا اس کی فاتحہ ابھی پڑھ دیجئے

Rana Tabassum Pasha( Daur)
About the Author: Rana Tabassum Pasha( Daur) Read More Articles by Rana Tabassum Pasha( Daur): 226 Articles with 1696105 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.