اب گدھوں کی بھی خیر نہیں

اب گدھے بیچارے کہاں جائیں گے ان کے سینگ تو ہوتے نہیں کہ جہاں دل کرے ،،،سما
جائیں،،،جو لوگ گدھوں سے ذرا بے تکلف ہوں تو وہ انہیں پیار سے “کھوتا“،،،بھی کہہ لیتے
ہیں،،،

ہماری گدھوں سے ذیادہ بے تکلفی نہیں ہے،،،اسی لیے میں ان کے لیے “محترم گدھا“ ہی
استعمال کرتا ہوں،،،یہ الگ بات ہے کہ میرے محترم کہنے پر ،،،وہ اپنی بغلیں جھانکنے،،،
لگتے ہیں کہ ہم ان کو اتنی عزت کیوں دے رہے ہیں،،،

اک دن ہم نے حکومتی دولاتی یعنی کسی حماقت کے بعد حکیم جلیبی صاحب سے عرض
کیا کہ،،یہ جو معصوم سے لیڈر حضرات ہوتے ہیں یہ کرسی مل جانے کے بعد اتنے وی آئی پی
کیسے ہوجاتے ہیں،،،

حکیم جلیبی صاحب نے بلا کی سوچ و بچار کے بعد عرض فرمایا،،،جس قوم کو عرصے سے،،،،
گدھے کا گوشت کھلایا جارہا ہو،،،وہ ایسے ہی لیڈر چوز کرتی ہے،،،!!

ہم ان کے جواب سے متفق تھے یا نہ تھے،،،مگر ہم نے گوشت کھانا چھوڑ دیا،،،بڑا گوشت اپنی
جگہ پر ہے،،،ایسا نہ ہو کہ چکن کی جگہ بھی کوا بریانی کھارہے ہوں،،،!!
کئی دفعہ ہم نے کائیں کائیں کی پکار بھی سنی،،،جبکہ آس پاس کوئی کائیں کائیں کرنے والی
یا کوا نام کی کوئی چیز نہ تھی،،،!!!

خیر یہ ہمارا وہم بھی ہوسکتا ہے،،ورنہ ہم تان سین نہ بھی سہی،،پر آجکل کے سنگرز سے بہت
بہتر ہیں،،،
آواز وہ جادو سی جاگتی آواز
پڑوسیوں کے ہوش و حواس اڑاتی ہوتی آواز

بات ہورہی تھی گدھوں پر انسانی مظالم کی،کوئی انکی کھال کے درپے ہے،،کوئی ان کے گوشت
سے منافع کمانے کے چکر میں ہے،،،،انسانیت شرما رہی ہے اور گدھے خوف سے تڑپ رہے ہیں
اب گدھوں کے لیے بھی کوئی کھوتا پولیس بنانا پڑے گی،،،کئی پولیس والے تو اب بھی مجوزہ
فورس کے معیار پر پورا اترتے ہیں،،،!!

اب دیکھیں کب نیشنل اسمبلی میں گدھوں کےلیے ریزولیشن پاس ہوتی ہے،،ویسے بھی گدھوں
کا حکومت پر پورا حق بنتا ہے،،،ہر طرح سے ان کی جان،،،مال اور کھال کی حفاظت کی جائے،،،!!

ورنہ یہ حکومت اگلے پانچ سال تک گدھوں کے ووٹوں سے محروم رہ سکتی ہے،،،جس سے آپ یہ
اندازہ کرسکتے ہیں کہ گدھے ہمارے معاشرے کا اٹوٹ انگ ہیں،،،!!
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1196002 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.