شاہد آفریدی کا متنازعہ بیان

شاہد آفریدی کا کشمیر سے متعلق کشمیر پر متنازعہ بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔ کشمیر بنیادی  طورپر ایک متنازعہ علاقہ ہے اس پر سب پاکستانی متحد ہے کہ کشمیر پاکستان کا ہی حصہ ہے لیکن کچھ ایسے لوگ جن میں شاہد آفریدی نے میڈیا کے سامنےبیان داغ دیا کہ پاکستان اپنے چار صوبے تو سنبھال نہیں پارہے اورکشمیر کیسے سنبھالیں گے ۔ا فسوس تو اس بات کا ہے کہ شاہد آفریدی کو اسی قوم نے سرآنکھوں پر بٹھایا اور بوم بوم آفریدی کا خطاب دیا ۔ شاہد آفریدی کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو ان کرکٹ میں ان کی کوئی خاص کارکردگی نہیں ہے پھر قوم نے ان کوسر آنکھوں پر بٹھایا اورہیرو بنادیا ۔ بیان دینے سے پہلے بہت سی باتیں غور طلب نہیں ہوتی ہیں نہ کہ میڈیا میں آتے ہی جو دل میں آئے کہ ڈال یہ بھی جانتے ہوئے کہ اس کے کتنے مضمر اثرات ہونگے۔ انڈین میڈیا تو تاک میں تھا کی پاکستان سے کوئی ایسی بات ان کے ہاتھ لگے اور بریکنگ نیوز کے طور پر ٹریکر چلائیں اور بحث و مباحثہ شروع کردیں اور پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ شروع کردے اور اس کا موقع اس بار شاہد آفریدی جی نے فراہم کردیا اب دن رات انڈین میڈیا اس بیان کو لے کر اچھل رہا ہے کہ ان کے پاس کوئی اور تو پروگرام ہے ہی نہیں چلو ایک مہینہ اسی پر پروگرام کرکے ریکنگ بنانے کی کوشش کرے۔ خدارا پاکستان کا کوئی بھی لیجنڈ ہو اس کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے اس معاملہ میں بات کرنے کی کہ لوگ اس کی بات کو غور سے سنتے ہیں اور اور پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہیں ۔ پاکستانی قوم ایک محب الوطن قوم ہے اس طرح کے بیانات برداشت نہیں کرتی ۔ قوم کے شدید ردعمل نے شاہد آفریدی کو یو ٹرن لینے پر مجبورر کردیا لیکن بہت دیر ہوچکی تھی ان کی ویڈیو منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Shahnawaz aamir
About the Author: Shahnawaz aamir Read More Articles by Shahnawaz aamir: 2 Articles with 1026 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.