دنیا کے 5 محفوظ ترین سیاستدان

عام طور پر کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ حفاظت ملک کے صدر یا وزیراعظم کی کی جاتی ہے- دنیا کی بڑی بڑی سیاسی شخصیات٬ صدور اور وزرائے اعظم کی سیکورٹی یا پروٹوکول اپنے آپ میں ایک تحفظ کا احساس فراہم کرتا ہے- اسی حوالے سے آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے زیادہ محفوظ ترین سیاستدانوں کے بارے میں بتائیں گے-
 

کم جونگ
شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کا شمار دنیا کے طاقتور ترین سیاستدانوں میں کیا جاتا ہے- ان کی سیکورٹی ناقابلِ یقین حد تک سخت ہوتی ہے- کہتے ہیں کہ شمالی کوریا کے صدر کے پروٹوکول کے اوپر سے پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا- جنوبی کوریا کے سرکاری دورے کے دوران کم جونگ کی سیکورٹی غضب کی تھی- یہ یک بکتر بند گاڑی میں سوار تھے- اس کے علاوہ کم جونگ کی آرمرڈ مرسڈیز جو کہ بلٹ پروف ہے کے اردگرد انتہائی تربیت یافتہ 12 سیکورٹی گارڈ بھی منظم انداز دوڑ رہے تھے- یہ ایک عجیب اور منفردہ نظارہ تھا کیونکہ عام طور پر گارڈ بھی گاڑیوں میں سوار ہوتے ہیں- ایک اندازے کے مطابق کم جونگ کی سیکورٹی پر 10 ہزار سے زائد گارڈ مامور ہیں-

image


ملکہ الزبتھ دوئم
برطانیہ دنیا کا واحد ایسا ملک ہے جہاں بادشاہت اور جمہوریت بیک وقت رائج ہیں- یوں تو اس وقت تمام اختیارات برطانوی وزیراعظم کے پاس ہیں لیکن شاہی خاندان کا اثر و رسوخ بھی اپنی جگہ قائم ہے- برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کی سیکورٹی میں برطانوی حکومت کی بہت بڑی رقم خرچ ہوتی ہے- ان کی سیکورٹی ناقابلِ یقین حد تک سخت ہے جس کی وجہ ملکہ پر متعدد بار ہونے والے حملے ہیں- ملکہ کے سیکورٹی پروٹوکول میں ہزاروں تربیت یافتہ اہلکار موجود ہوتے ہیں جو ملکہ کو ہر وقت سیکورٹی کے حصار میں لیے ہوتے ہیں- ملکہ کے پروٹوکول میں متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ان کی حفاظت کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ سیکورٹی کے لیے کئی خفیہ اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں-

image


ولادمیر پیوٹن
یہ روسی صدر ہیں جن کا شمار دنیا کے سب سے بااثر افراد میں ہوتا ہے- ان کی حفاظت کی ذمہ داری کے فرائض فیڈرل پرٹیکٹو سروس سرانجام دیتی ہے جو کہ روس کی ایک خفیہ ایجنسی ہے- یہ ایک انتہائی منظم ایجنسی ہے جو کہ پیشہ ورانہ طریقے سے روسی صدر کی حفاظت کرتی ہے- یہ اس حد تک خفیہ ہے کہ روسی صدر کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد اور سیکورٹی کے طریقہ کار کا بھی کسی کو علم نہیں ہوتا- تاہم ایک اندازے کے مطابق روسی صدر کی فول پروف سیکورٹی میں تقریباً 50 ہزار تربیت یافتہ اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں- اور اس اعتبار سے انہیں دنیا کا سب سے محفوظ ترین سیاستدان قرار دیا جاتا ہے-

image


زی جنگ پنگ
یہ چین کے صدر ہیں اور ان کی سیکورٹی کی ذمہ داری سینٹرل سیکورٹی بیورو آف کیمونسٹ پارٹی چائنا کی ہے- چینی صدر کا شمار بھی دنیا کے بااثر ترین اور طاقتور ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے- یہی وجہ ہے کہ چینی صدر کی سیکورٹی بھی انتہائی مضبوط اور مؤثر رکھی جاتی ہے- چینی صدر کی سیکورٹی میں 8 ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکار مامور ہوتے ہیں- ان اہلکاروں کو مختلف قسم کے ٹاسک سونپے جاتے ہیں- یہ سیکورٹی اہلکار اس حد تک تربیت یافتہ ہوتے ہیں کہ یہ مشکل حالات میں دونوں ہاتھوں سے بندوق چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ چینی صدر کی سیکورٹی کاروں کے دروازے اکثر کھلے رکھے جاتے ہیں تاکہ کسی حملے کی صورت میں اہلکار فوراً اپنی کاروائی شروع کرسکیں-

image


شن زوئے
یہ جاپان کے سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں اور ان کا شمار بھی دنیا کے سب سے محفوظ ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے- ان کے پروٹوکول میں ہمیشہ بکتر بند گاڑیوں کا ایک بڑا قافلہ بھی موجود ہوتا ہے جو وزیراعظم کی گاڑی کو حصار میں لیے ہوتا ہے- ان کے پروٹوکول میں صرف وہی اہلکار شامل ہوتے ہیں جنہیں وزیرِ اعظم کی حفاظت کے خصوصی تربیت دی جاتی ہے- جاپانی وزیراعظم کے پروٹوکول کی سب سے بہترین بات یہ ہے کہ اس قافلے کی سڑکوں پر آمد و رفت کے دوران سڑکوں کو بلاک یا بند نہیں کیا جاتا اور نہ ہی ٹریفک بند کی جاتی ہے جس سے شہریوں کی زندگی بھی رواں دواں رہتی ہے- البتہ اتنا ضرور ہے کہ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کی رفتار کو سست کرنے کی ہدایت دی جارہی ہوتی ہے اور یہ ہدایات سیکورٹی پر مامور اہلکار ہی جاری کر رہے ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The head of state always bears great responsibility, and therefore it is not surprising that these people protect and cherish. Security service of some prominent persons of world politics and is able to plunge into the surprise of the common man.