کامیابی اور ناکامی (فلسفیئے)

(۲۰۱۸؁ء۔۱۲۔۰۵، بدھ،۱۰:۱۱ پی ایم)
۱۔ کامیابی ہمیشہ محنت کے کھیت میں اُگا کرتی ہے۔
۲۔ ایک کامیابی کے پیچھے بہت سی ناکامیاں بھی ہوتی ہیں،
جیسے ایک نامور انسان کے پیچھے بہت سے گمنام انسان بھی ہوتے ہیں۔
۳۔ ناکامی کا خوف، کامیابی کے لئے اکثر معاون ثابت ہوتا ہے،
لیکن کبھی کبھی یہ خوف ناکامی کا سبب بھی بن جاتا ہے۔
۴۔ بعض اوقات ناکامی کامیابی سے بہتر ثابت ہوتی ہے۔
۵۔ استادوں کے بتائے ہوئے گُر کامیابی کا رستہ آسان بنا دیتے ہیں۔
۶۔ کامیابی ، انسان کی معاشرتی، فطرتی اور نفسیاتی خواہش بن جاتی ہے۔
۷۔ ناکامی برداشت کرنا ، کامیابی برداشت کرنے سے کئی گنا زیادہ حوصلہ مانگتا ہے۔
۸۔ سنجیدگی سے کئے گئے کام اکثر کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔
۹۔ کامیابی کی خواہش ، بچپن ہی سے والدین بچوں کے ذہنوں میں راسخ کر دیتے ہیں۔
۱۰۔ کامیابی کا جشن اور ناکامی کا ماتم، انسان کے حوصلے آزماتا ہے۔
۱۱۔ کامیابی کی خواہش کے بغیر کسی کام میں انسان کے جذبات شامل نہیں ہوتے۔
۱۲۔ اگر کسی کو کامیابی کی خواہش ہی نہ ہو تو وہ شخص کسی کام کو احسن انداز میں نہیں کر سکتا۔
۱۳۔ اکثر صورتوں میں کامیابی کے لئے کسی مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۱۴۔ بعض اوقات کامیابی دو فریقین میں سے صرف ایک کا نصیب ہوتی ہے۔
۱۵۔ سخت محنت اور آزمائش کے بعد ملنے والی کامیابی کی قدر زیادہ ہوتی ہے۔
۱۶۔ وہ کامیابی جو پلیٹ میں رکھ کر مل جائے جلد ہی ناکامی میں بدل جاتی ہے۔
۱۷۔ مختلف شعبوں میں کامیابی کی کوشش کے انداز مختلف ہوتے ہیں۔
۱۸۔ ضروری نہیں کہ ایک شعبے کی کامیابی کو دوسرے شعبے کے لوگ بھی کامیابی ہی سمجھیں۔
۱۹۔ بعض اوقات دین کی کامیابی اور دنیا کی کامیابی ایک دوسری کی مخالف سمت میں ہوتی ہیں۔
۲۰۔ بعض اوقات کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ قدرت پہلے ہی کر چکی ہوتی ہے۔
۲۱۔ اکثر کامیاب رہنے والے بھی کبھی کبھی ناکام ہو جاتے ہیں۔
۲۲۔ ہر انسان کی زندگی کچھ ناکامیوں اورکچھ کامیابیوں سے عبارت ہوتی ہے۔
۲۳۔ کامیاب انسان کی کامیابیاں زیادہ اور ناکام انسان کی ناکامیاں زیادہ ہوتی ہیں۔
۲۴۔ ناکامی سے دلبرداشتہ نہ ہونے والے جلد ہی کامیابی بھی حاصل کر لیتے ہیں۔
۲۵۔ کا میابی، محنت سے زیادہ محنت کی پلاننگ کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔
 

Niamat Ali
About the Author: Niamat Ali Read More Articles by Niamat Ali: 178 Articles with 284384 views LIKE POETRY, AND GOOD PIECES OF WRITINGS.. View More