چند عجیب چیزیں جو صرف جاپان میں ہی ملتی ہیں

آج کے جدید دور میں جاپان ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا بھر سے ایک قدم آگے ہے- جاپان کے ناقابلِ یقین جغرافیائی اور قدرتی حالات نے جاپانیوں کو ایک مؤثر اور باصلاحیت قوم بنا دیا ہے- لیکن اس سب کے باوجود جاپان میں کئی ایسی عجیب چیزیں بھی دکھائی دیتی ہیں جو باقی دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں-
 

Bizarre Parking Lots
جاپان اس وقت 126 ملین افراد کا گھر ہے اور ایسے میں مقامی افراد کا سب سے بڑا مسئلہ گاڑی کے لیے پارکنگ کی جگہ تلاش کرنا ہے- اگر آپ جاپان کے کسی بھی شاپنگ مال میں جائیں گے تو آپ کو وہاں زیرِ نظر تصویر کے جیسے ہی عجیب پارکنگ ایریا دکھائی دیں گے-

image


Lift Girls
مغربی ممالک میں لفٹ آپریٹر کی ملازمت تقریباً ختم ہوچکی ہے- ڈپارٹمنٹ اسٹور اور ہوٹل لفٹ آپریٹر کو بھرتی نہیں کرتے اور اس حوالے سے اپنے اخراجات کو کم رکھتے- لیکن جاپان میں اب بھی لفٹ آپریٹر موجود ہوتے ہیں-

image


Sleeping in the Office
مغربی دنیا میں دفتر میں سونے کا مطلب ملازمت سے ہاتھ دھونا ہے- لیکن جاپان میں دفتر میں چند منٹ سونے کی اجازت ہوتی ہے اور ایسے لوگوں کا شمار محنتی لوگوں میں کیا جاتا ہے- یہاں تک کہ اکثر ملازم سونے کی اداکاری بھی کرتے ہیں تاکہ ان کے باس انہیں بھی محنتی خیال کریں-

image


Easy Ear Explorer
اگر آپ فوری طور پر اپنے کان کے اندر دیکھنا چاہتے ہیں اور کان کی صفائی درست انداز میں کرنا چاہتے ہیں تو یہ جاپانی ایجاد اس سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتی ہے- آپ اس ایجاد کے ذریعے کان اس حصے تک باآسانی پہنچ سکتے ہیں جہاں میل یا کچرا موجود ہے-

image


Vending Machines
آپ کو یہ جان کر حیرانگی ہوگی کہ جاپان میں ہر جگہ وینڈنگ مشین نصب ہیں- چاہے کوئی پرانا مندر ہو یا پھر فیوجی پہاڑ آپ کو وہاں وینڈنگ مشین ضرور دکھائی دے گی- یہ مشین سامان کی وسیع ترین اقسام سے آراستہ ہوگی- ان مشین سے تازہ انڈے٬ چھتریاں اور بیٹریوں سمیت بہت کچھ حاصل کیا جاسکتا ہے-

image


Baby Mops
یہ عجیب لباس رینگتے بچوں کے لیے ہے جو رینگنے کے ساتھ ساتھ فرش کی صفائی بھی کرتے جاتے ہیں- اس انوکھی ایجاد کا سہرا بھی جاپان کے سر ہی ہے-

image


The World’s Shortest Escalator
دنیا کی مختصر ترین Escalator جاپانی شہر کاواساکی کے ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے بیسمنٹ میں نصب ہیں- یہ صرف 33 انچ بلند ہیں اور اس میں صرف 5 قدمچے موجود ہیں-

image

A Creepy Suicide Forest
عام طور پر لوگ جنگل کا رخ چہل قدمی کے لیے یا پھر جنگلی حیات کے شکار کے لیے کرتے ہیں- لیکن جاپان کے ماؤنٹ فیوجی کے مقام پر Aokigahara نامی جنگل میں لوگ خودکشی کے لیے جاتے ہیں- یہ ایک 4 اسکوائر میل پر پھیلا گھنا جنگل ہے جہاں ہر سال تقریباً 100 افراد خودکشی کرتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

In the modern age, Japan has done a good job of being technologically one step ahead the rest of the world. Their unfavorable geographical and natural conditions have made them an extremely inventive and efficient nation. But sometimes, their creativeness and technological advancement goes a bit too far, shocking the rest of the world. From capsule hotels to octopus flavored ice cream, it’s safe to say the Japanese have their own unique style.