مانچسٹر ائیرپورٹ: وسیم اکرم سے بدتمیزی اور حکام کا ردِ عمل

پاکستان کے معروف سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات برطانیہ کے مانچسٹر ائیرپورٹ پر عملے نے ذلت آمیز رویہ اختیار کیا ہے اور ان کے ساتھ کافی زیادہ بدتمیزی سے پیش آئے ہیں-
 

image


یہ افسوسناک واقعہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب وسیم اکرم مانچسٹر ائیرپورٹ پر پہنچے- وسیم اکرم نے اس واقعے کا ذکر اپنے ٹویٹ کے ذریعے کیا- ائیرپورٹ کے عملے نے نامناسب انداز میں وسیم اکرم سے سوال جواب کیے اور ان کی انسولین خاص کولڈ بیگ سے نکال کر عام پلاسٹک بیگ میں رکھ دی-‘
 


واضح رہے کہ وسیم اکرم ذیابیطیس کے مریض ہیں اور اسی وجہ سے انسولین ہر وقت ان کے ساتھ رہتی ہے-

وسیم اکرم کی ٹویٹ کے جواب میں مانچسٹر ائیرپورٹ کے حکام نے بھی ٹوئیٹر کے ذریعے وسیم اکرم سے اس واقعے کی پوری تفصیلات مانگی ہیں- وسیم اکرم سے کہا گیا ہے کہ وہ حکام کو براہ راست تمام تر تفصیلات سے آگاہ کریں تاکہ ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جاسکے-‘
 


اس واقعے کی وجہ سے وسیم اکرم کے پرستاروں میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ ائیرپورٹ حکام اس رویے پر سابق کپتان سے معافی طلب کرے-
 

 

وسیم اکرم گزشتہ چار دہائیوں سے بہت زیادہ برطانیہ کا سفر کر رہے ہیں اور وہ اکثر ہی اس سفر کے دوران مانچسٹر ائیرپورٹ کا استعمال کرتے ہیں-


Partner Content: BBC

YOU MAY ALSO LIKE:

Legendary fast bowler Wasim Akram has claimed that airport staff at Manchester Airport UK misbehaved with him last night. The incident happened on Tuesday when one of the greatest fast bowlers of all time landed at the airport.