Machinesells.com صنعتی مشینوں کی خرید و فروخت کا قابل اعتماد پلیٹ فارم ہے-

موجودہ صدی میں ترقی کی رفتار دوسری تمام صدیوں سے زیادہ ہے ۔سوشل میڈیا کے اس دور نے پوری دنیا کو ایک گلوبل ولیج میں تبدیل کر دیا ہے ۔جہاں پر پوری دنیا سے لمحوں میں رابطہ ممکن ہے ۔ایسے  حالات میں جب صنعتی ترقی ہی ملک کی ترقی کا واحد ذریعہ ہے وہاں صنعت کاروں کو بھی ایک دوسرے سے جوڑنے کے لیےMachinesells.com صنعت کاروں کی سہولت کے لیے سامنے آیا ہے -

Machinesells.comایک ایسی ویب سائٹ ہے جو کہ تمام صنعت کاروں کو مشینوں کی خرید و فروخت اور ان کو کرائے پر لینے اور دینے کے لیۓ ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے -
 

image


اس ویب سائٹ پر ہر قسم کی مشینوں کے حوالے سے تمام معلومات موجود ہے ۔Construction, Agriculture, Textileeکے حوالے سے درکار مشینوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیۓ Machinesells.comآپ کو پر اعتماد رابطے مہیا کرتا ہے-

Machinesells.comایک ایسی ویب سائٹ ہے جس کا استعمال بہت آسان ہے اور جس کو ہر طبقہ فکر کی رسائی کے لیے ڈیزائن کیا گيا ہے اس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف اپنی پروفائل بنانی ہو گی اور اس کے بعد آپ اس کے صارف کی حیثیت سے پر اعتماد ماحول میں نہ صرف درکار مشینوں کی خرید و فروخت کر سکتے ہیں بلکہ انتہائی آسانی سے اپنی مشین کا اشتہار بھی لگا سکتے ہیں -

مشینوں کی خرید و فروخت کے لیے Machinesells.com کا ہی انتخاب کیوں کیا جائے؟
 

image


1:خریدار اور فروخت کرنے والے کے درمیان براہ راست رسائی کا با اعتماد پلیٹ فارم
اس سوال کے جواب میں Machinesells.com کے C.E.O کا یہ کہنا تھا "صنعتی مشینوں کی خرید و فروخت یا ان کا کرائے پر حصول عام ہو چکا ہے لیکن پھر بھی اس میں کئی رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں ۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ درپیش ہے کہ مشینری کے خریدار اور فروخت کرنے والے براہ راست ایک دوسرے تک آسانی سے رسائی حاصل نہیں کر پاتے جس کی سب سے بڑی وجہ ایسے پلیٹ فارم کی کمی تھی جو ان دونوں کا ایک مقام پر رابطہ ممکن بنائے ۔ تاہم اس پریشانی کو ختم کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ Machinesells.com کی مدد سے بغیر کسی رکاوٹ کے براہ راست مطلوبہ فرد سے مشین کی خرید و فروخت یا کرائے کے حوالے سے رابطہ کر سکتے ہیں -

2۔ خرید و فروخت کے علاوہ دیگر معاملات میں معاونت
Machinesells.com اپنے صارف کو صرف خرید و فروخت کے لیۓ پلیٹ فارم ہی مہیا نہیں کرتا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مشینوں کی قیمتوں اور ان کی جانچ کے حوالے سے معاونت اور ان کو چلانے کے لیے آپریٹرز کی بھی رسائی ممکن بناتا ہے -

3۔ بہترین آپشن کے انتخاب میں مدد گار
Machinesells.com اس وقت 600 سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ منسلک ہے جس کے ذریعے 8000 سے زائد نئی اور پرانی مشینوں تک رسائی اور ممکن ہے جس کے سبب مشین فروش تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے-
 

image


4۔ Machinesells.com کا حصہ بننے کا آسان طریقہ
یہ ویب سائٹ یوزر فرینڈلی ہے اس لیے اس میں سائن آاپ کرنے کا طریقہ بھی انتہائی آسان ہے ۔ویب سائٹ پر سائن اپ کرنے کے لیے درکار معلومات فراہم کریں اور اس کا حصہ بن جائيں ۔ اکاؤنٹ ایکٹیویشن کی ای میل موصول ہونے کے بعد آسانی سے اس ویب سائٹ پر ہونے والی خرید و فروخت کا حصہ بن جائيں ۔

مشینوں کے مینوفیکچررز ، سپلائرز اور امپورٹرز سے براہ راست رابطہ کر کے مستند اور بہتر قیمت پر مشینیں حاصل کریں اور اپنے کاروبار کو ترقی کے عروج پر پہنچائيں ۔

YOU MAY ALSO LIKE: