آپ کے ہونٹ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ جانیے

image


انسان کا چہرہ ایک آئینے کی مانند ہوتا ہے اس کی بناوٹ اس کے مزاج ، اس کی فطرت کا عکاس ہوتا ہے جس میں وہ تبدیلی کرنے سے قاصر ہوتا ہے ۔ چہرے کے دیگر حصوں کی طرح اس کے ہونٹ اور ان کی بناوٹ بھی اس کی شخصیت کے بارے میں جاننے میں بہت معاون ثابت ہوتے ہیں- اور جدید تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک جیسے ہونٹوں کی بناوٹ والے لوگ ایک جیسے مزاج کے حامل ہوتے ہیں کس قسم کے ہونٹ کیسا مزاج رکھتے ہیں آج ہم آپ کو اسی بارے میں بتائيں گے-

1: بڑے اور موٹے ہونٹ
ایسے ہونٹ رکھنے والے افراد بہت نرم فطرت کے حامل ہوتے ہیں ان میں دوسروں کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے ۔ایسے لوگ بہت رحم دل ہوتے ہیں انہیں انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی بہت پیار ہوتا ہے اور وہ ہمیشہ اپنے سے پہلے دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں-

image


2: اوپرا ہونٹ نیچے والے سے بڑا ہو
ایسےلوگ مزاج کے اعتبار سے بہت جذباتی ہوتے ہیں ۔ طبیعت کے اعتبار سے انتہائی خوش مزاج ہوتے ہیں یہ اپنی خوش مزاجی اور باتوں سے دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں انہیں مرکز نگاہ بننے کا بہت شوق ہوتا ہے ۔ ایسے لوگ پیدائشی اداکار ہوتے ہیں ان کی حس مزاح بہت مضبوط ہوتی ہے-

image


3: نچلا ہونٹ اوپر والے ہونٹ سے بڑا ہو
یہ لوگ مزاج کے اعتبار سے بے چین فطرت کے حامل ہوتے ہیں سکون سے بیٹھنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے- اسی وجہ سے ان لوگوں کے لیس ایسی نوکریاں مناسب نہیں ہوتی ہیں جس میں ایک جگہ بیٹھ کر کام کرنا ہو ۔ یہ لوگ سفر کے بہت شوقین ہوتے ہیں یہ شوق ان کو سکون سے کسی جگہ بیٹھنے نہیں دیتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ لوگ قائدانہ صلاحیتوں کے بھی حامل ہوتے ہیں-

image


4: نارمل متناسب ہونٹ
ایسے لوگوں کے دونوں ہونٹ ایک دوسرے کے ساتھ برابر کے تناسب سے ہوتے ہین جو ان کی شخصیت کو متوازن بناتے ہیں ایسے لوگ بہت اچھے سامع ہوتے ہیں- ان میں تنقید سننے اور اس کو برداشت کرنے کا حوصلہ ہوتا ہے- یہ دوسروں کی رائے کا احترام بھی کرنا جانتے ہیں اس کے علاوہ مثبت سوچ کے حامل ہوتے ہیں-

image


5: پتلے ہونٹ
ایسے افراد تنہائی پسند ہوتے ہیں لوگوں کی محفلوں سے دور بھاگتے ہیں- ان کے حلقہ احباب میں دوستوں کی تعداد انتہائی کم ہوتی ہے مگر اپنی وفادار فطرت کی بدولت ایک بار جس کو دوست کہہ لیں اس کے ساتھ ساری عمر دوستی نبھاتے ہیں ۔ یہ لوگ زیادہ سفر کے بھی شوقین نہیں ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: