آپ کا کچن آپ کی خوبصورتی بڑھانے میں کیسے مددگار ہوسکتا ہے؟ جانیے

image


خوبصورت نظر آنا ہر عورت کا پیدائشی حق ہوتا ہے مگر یہ خوبصورتی صرف مہنگے کاسمیٹکس کی ہی مرہون منت ہوتی ہے یہ سوچ درست نہیں ہے- خواتین اپنے باورچی خانے میں موجود اشیا کے استعمال سے بھی اپنی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں- اور ایسی اشیا تیار کر سکتی ہیں جو کہ نہ صرف بہت سستی ہوتی ہیں بلکہ کسی بھی قسم کے مضر اثرات سے محفوظ ہوتی ہیں آج ہو آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا کی تراکیب کے بارے میں بتائيں گے-

1: لب بام گھر پر تیار کریں
سردی کے موسم کے آتے ہی ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں جس کے لیے لپ بام کا استعمال کیا جاتا ہے اور اس پر خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے- مگر یہ لپ بام اپنی مرضی کے رنگوں میں کچن کی اشیا سے بھی تیار کی جا سکتی ہے-

لال رنگ والی لپ بام : ایک چقندر لے لیں اس کو کدو کش کر لیں اور اس کا رس چھاننی کی مدد سے نکال لیں اب اس رس میں کھوپرے کا تیل شامل کر لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں کچھ دیر تک فریج میں رکھ کر جما لیں خوبصورت سرخ والی لپ بام تیار ہے-
برازن رنگ والی لپ بام : آدھا چمچ کافی لیں اس میں ویسلین اور وٹامن ای کے کیپسول کھول کر شامل کر دیں اور اچھی طرح مکس کریں کہ کافی اس میں گھل جائے اس کو جما کر ہونٹوں پر لگائيں براؤن لپ بام لگائيں اور ہونٹوں کو نرم و نازک بنائيں-

image


2: موسچرائیزر گھر پر بنانے کی ترکیب
سردیوں میں جلد کو خشک ہونے سے روکنے کے لیے مہنگے موسچرائيزر خریدنے کے بجائے اب گھر میں خود تیار کریں

ویسلین ، ایلوویرا جیل اور ناریل کے تیل کو مکس کر لیں اور بوقت ضرورت استعمال کریں یہ ایک بہترین موسچرائيزر ثابت ہوتا ہے- اس کو مزید بہتر کرنے کے لیے اس میں بے بی آئل بھی شامل کیا جاسکتا ہے-

image


3: بال بڑھانے کا تیل
ناریل کا تیل لے کر اس میں ایلوویرا کاٹ کر ڈال دیں اور پکنے کے لیے چھوڑ دیں- آدھے گھنٹے تک پکانے کے بعد اس میں ایک پیاز کا پانی شامل کر دیں اور کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں ہفتے میں دو بار اس اسپرے کا استعمال بالوں کی جڑوں میں کریں اور چالیس منٹ تک لگے رہنے دیں- اس کے بعد شیمپو کر لیں ایک ہی مہینے میں بالوں کے بڑھنے کی رفتار دگنی ہو جائے گی-

image


4: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے ختم کریں
ایک کھیرا کدو کش کر لیں اور اس میں آدھا کیلا شامل کر لیں اور اس مکسچر کو کیوب کی شکل میں جما لیں- جمنے کے بعد اس کیوب کو آنکھوں اور حلقوں پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور اس وقت تک حلقوں پر لگاتے رہیں جب تک کیوب پگھل نہ جائے-

image


5: دانت چمکائیں
ایک خوبصورت مسکراہٹ خوبصورت شخصیت کو ظاہر کرتی ہے مگر دانتوں پر لگنے والے دھبے صاف نہ ہونے کے سبب شخصیت کو گہن لگ سکتا ہے- اس کے لیے ایک کاغذ پر ٹوتھ پیسٹ لگائیں اور اس کے اوپر کچھ مقدار میں کھانے کا سوڈا چھڑک دیں- اس کے بعد اس کاغذ کی پٹی کو اپنے دانتوں پر اس طرح لگا لیں کہ آمیزہ دانتوں کے ساتھ لگ جائے- اس کو پانچ منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد کاغذ ہٹا کر برش کر لیں دانتوں کے دھبے صاف ہو جائیں گے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: