دفتری اوقات کے 10 زریں اصول… دفتر میں رشتے داریاں نہ بنائیں اور نہ ہی ----

1)ہر کسی پر "اعتبار "نہ کریں لیکن ہر ایک کو عزت ضرور دیں۔
2) دفتر وقت پر جائیں اور وقت ختم ہونے پر چھوڑ دیں" ,دفتری کام آپ کی صحت بہتر بنانے میں آپ کی مدد نہیں کرے گا."
3) دفتر میں جو کچھ بھی ہوا اسے دفتر میں ہی چھوڑ دیں دفتر کی باتیں گھر اور دوستوں میں شیئر نہ کریں.
4) دفتر میں" رشتے داریاں" نہ بنائیں یہ ہمیشہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔
5) کسی سے" امید" نہ لگائیں اگر کوئی آپ کے کام میں آپ کی مدد کرتا ہے تو اس کے شکر گزار ہوں اور اگر نہیں کرتا تو آپ کو یہ پتہ ہونا چاہیے کہ آپ نے اپنا کام خود کرنا ہے.
6) کبھی" عہدے "کے پیچھے نہ بھاگیں اگر آپ کو ترقی ملتی ہے تو بہت اچھی بات ہے. اگر نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں آپ ہمیشہ اپنی محنت جاری رکھیں .
7) کسی کی" نقل "مت کریں آپ زندگی میں بہت بہتر کام کر سکتے ہیں.
8) لوگ آپ کو کیا سمجھتے ہیں اور آپ سے کیسا سلوک کرتے ہیں ان سب چیزوں کو دفتری اوقات میں نظر انداز کریں اور اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔
9) ہر بات کو اپنی "انا "کا مسئلہ مت بنائیں اپنی تنخواہ کا اپنی "خدمت گزاری" سے مقابلہ نہ کریں بلکہ اپنے حصے کا کام کرکے پرسکون رہیں.
10) آخری بات، دفتری اوقات کی کوئی بھی چیز آپکی" فیملی," دوستوں اور آپ کے" اندرونی سکون "میں دخل انداز نہیں ہونی چاہیے....
 

YOU MAY ALSO LIKE: