کورونا نے بےروزگار کردیا --- نئی ملازمت کے لیے 4 باتوں پر عمل کریں

image
 
کورونا کی وبا نے جہاں ایک جانب لوگوں کی جانوں کو نشانہ بنایا وہیں دوسری طرف متعدد افراد کی ملازمتیں بھی چھین لیں- اس دور میں نئی ملازمت سے تلاش کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن اگر آپ مندرجہ ذیل 4 باتوں پر عمل کریں تو آپ کے لیے اس سلسلے میں آسانی پیدا ہوسکتی ہے-
 
سوشل میڈیا پروفائل اپ ڈیٹ رکھیں
آجکل کمپنیاں ملازمین کی بھرتی کے لیے سوشل میڈیا پر زیادہ انحصار کرتی ہیں اور کمپنی کے نمائندے درخواست گزار کا جائزہ اس کی سوشل میڈیا پروفائل سے بھی لیتے ہیں- اس لیے آپ کو چاہیے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی پوسٹ حذف کردیں جو کسی تنازعات کا باعث بنی ہوں- اپنی پروفائل کو پیشہ ورانہ انداز میں تخلیق کریں جسے دیکھتے ہی آپ ایک سمجھدار اور بہترین سوچ کے مالک انسان معلوم ہوں- اس کے علاوہ لنکڈ ان پر بھی اپنی پروفائل ضرور تخلیق کریں کیونکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ملازمین کی بھرتی کے لیے کمپنیوں کی پہلی ترجیح ہوتا ہے-
image
 
 
زیادہ سے زیادہ صلاحیتیں
کچھ نیا سیکھنے کے لیے یہ ایک بہترین وقت ہے اور آپ کسی بھی شعبے میں قدم رکھ کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرسکتے ہیں- مثال کے طور پر اگر آپ مارکیٹینگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو گرافک ڈیزائننگ آپ کے اس شعبے میں مزید آگے بڑھا سکتی ہے- اگر آپ اکاؤنٹنٹ ہیں تو ایکسل میں مناسب طریقے سے کوڈنگ اور فارمولے سیکھنا آپ کو نئے مواقع فراہم کرسکتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سارے کورسز بہت ساری ویب سائٹ مفت میں کروا رہی ہیں۔ فارغ وقت کا استعمال کریں اور اپنے سی وی کو اپ ڈیٹ کریں-
image
 
صنعت کے بارے میں ریسرچ
اس وقت کئی صنعتیں ایسی ہیں جن کے لیے کرونا کی وبا بزنس کے پھلنے پھولنے کا سبب بنی ہے- مثال کے طور پر میڈیکل سے متعلق شعبے یا نیوز چینل یا پھر ڈیجیٹل پلیٹ فارم وغیرہ- یہ شعبے بہترین انداز میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آپ بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- اس لیے ان شعبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرتے رہیں-
image
 
آن لائن انٹرویو کو معمولی نہ سمجھیں
اب متعدد کمپنیاں جاب کے لیے آن لائن انٹرویو کا انعقاد کر رہی ہیں- اگر آپ بھی اس وبا کی وجہ سے اپنی ملازمت کھو بیٹھے ہیں تو خود کو آن لائن انٹرویو کے لیے تیار کر لیں- اسکرین کے پیچھے سے انٹرویو دینے سے آپ کو آسانی ہوسکتی ہے اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ تاہم ، ہم سب جانتے ہیں کہ انٹرویو آپ کو بنا بھی سکتا ہے اور توڑ بھی سکتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: