پاکستان کے علاوہ دنیا کے وہ ممالک جنہوں نے اب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا

حالیہ دن امت مسلمہ کے لیے اس حوالے سے بہت مشکل ثابت ہوئے کہ ایک جانب تو کشمیر میں انڈیا کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ایک سال پورا ہو گیا دوسری جانب فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کے باوجود متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ نہ صرف امن معاہدہ کر لیا بلکہ انہوں نے اسرائیل کو بطور ایک ملک تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا بھی عندیہ دے دیا- ان کے اس فیصلے سے مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے کیوں کہ فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کے جذبے کے تحت پاکستان سمیت دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک ایسے ہیں جنہوں نے آج تک اسرائیل کو بطور ملک تسلیم نہیں کیا اس وجہ سے وہ اسرائيل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی ، تجارتی و معاشی تعلقات قائم نہیں کرتے ہیں۔ ان ممالک کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے جو کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے ہیں-
 
1: افغانستان
افغانستان کی حکومت ایک اسلامی مملکت ہے اس کے صدر حامد کرزئی نے 2005 میں اس بات کو واضح کیا تھا کہ جب تک فلسطین کی ریاست کو اسرائیل تسلیم نہیں کرے گا اور فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و ستم کا خاتمہ نہیں کرے گا تب تک افغانستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات قائم کرے گا-
image
 
2: بنگلہ دیش
بنگلہ دیش جو کہ ماضی میں مشرقی پاکستان کے نام سے جانا جاتا تھا اس کی علیحدگی کی تحریک میں اسرائیل نے ان کا کھل کر ساتھ دیا تھا اور بنگلہ دیش کی علیحدگی کے بعد اس کو تسلیم کرنے والے ممالک میں اسرائیل صف اول میں شامل تھا- اس کے باوجود بنگلہ دیش نے بھی فلسطین کے قیام کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کیا ہے اور اب تک اس سے کسی بھی قسم کے تعلقات قائم نہیں کیے ہیں-
image
 
3: سعودی عرب
سعودی عرب کا شمار مسلم امہ کے لیے خانہ کعبہ کی موجودگی کے سبب ایک مرکز کے طور پر ہوتا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے اسرائيل کو تسلیم کرنے کے بعد مسلم امہ کی نگاہیں سعودی حکومت کی جانب اٹھ گئی ہیں اور وہ ان کے اس امن معاہدے کے حوالے سے ردعمل جاننے کے لیے بے چین ہیں مگر سعودی حکومت نے اب تک اس کے بارے میں کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے- اگرچہ 2002 میں سعودی شاہ عبداللہ نے ایک امن معاہدے کا عندیہ ضرور دیا تھا مگر اسرائیلی حکومت نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا تھا- تاہم گزشتہ دنوں سعودی حکومت نے ایک بار پر اس بات کو دہرایا ہے کہ فلسطین کی آزادی تک ان کا اسرائيل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-
image
 
4: ملائیشیا
ملائیشیا بھی ایک اسلامی ملک ہے اور انہوں نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا ہے اس ملک کے باشندے نہ تو اسرائيل کا سفر کر سکتے ہیں اور نہ ہی کسی اسرائیلی باشندے کو ملائشیا میں داخلے کی اجازت دی جاتی ہے-
image
 
5: لبنان
لبنان اگرچہ اسرائیل کا پڑوسی ملک ہے مگر وہ اسرائیل کو بطور ایک ملک تسلیم نہیں کرتا ہے- لبنان ایرانی مجاہدین کی تنظیم حزب اللہ کا بھرپور حمائتی ہے اسی وجہ سے اسرائیلی حکومت اسے اپنا دشمن قرار دیتی ہے یہی سبب ہے کہ لبنان کی حکومت نے اسرائیل سے کسی قسم کے تعلقات نہیں رکھے ہیں-
image
 
6: ایران
اسرائیلی حکومت کے قیام کے بعد ترکی کے بعد ایران وہ دوسرا اسلامی ملک تھا جس نے اسرائیل کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا مگر امام خمینی کے لائے گئے اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی حکومت نے اسرائیل سے تمام تعلقات منقطع کر لیے- اور 1979 کے بعد سے ایران اسرائيل کو تسلیم نہیں کرتا ہے بلکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بدترین دشمن قرار دیے جاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: