کیا آپ جاب انٹرویو کے لئے تیار ہیں؟ کامیابی چاہتے ہیں تو ان 5 باتوں کا ضرور خیال رکھیں

image
 
تعلیم مکمل کرنے کے بعد نوکری کا حصول ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے اور انٹرویو اسی مشکل مرحلے کا ایک اہم ترین حصہ۔ ہم چاہے کتنی بھی اعلیٰ ڈگریز کیوں نہ لے لیں جب نوکری کے لئے پہلا انٹرویو دینے جاتے ہیں تو فطری گھبراہٹ لازمی محسوس ہوتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی بنیادی باتوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے آپ اپنے انٹرویو کا تجربہ بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنی من چاہی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
 
پرسکون نظر آئیں
اگرچہ ایسا ہونا مشکل ہے لیکن سائنس کہتی ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کو پر سکون رکھنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو تھوڑی دیر میں آپ کا دماغ بھی پرسکون محسوس کرنے لگے گا۔ اس لئے ٹیک لگا کر سیدھے بیٹھیں، تھوڑی سیدھی رکھیں اور ہاتھوں کو آرام دہ انداز میں رکھیں۔
 
میک اپ اور لباس
آگر آپ خاتون ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کا میک اپ بہت زیادہ نہ ہو۔ نیچرل نظر آنے کی کوشش کریں۔ بہت زیادہ جیولری نہ پہنیں۔ ایک گھڑی اور کان میں چھوٹے ٹاپس پہننا کافی ہوگا۔ نیل پالش کا رنگ بھی نہت زیادہ شوخ نہ ہو تو بہتر ہے۔ اسی طرح اگر آپ مرد ہیں تو بہت ڈارک رنگ پہننے کے بجائے کنٹراسٹ کرتے رنگوں کا انتخاب کریں۔ اگر پینٹ کالی ہے تو کوشش کریں شرٹ ہلکی نیلی ہو اور کوٹ ہلکا خاکی یا شرٹ سے نسبتاً گہرے رنگ کا ہو۔
 
اپنی کمزوریوں کا ذکر برے الفاظ میں نہ کریں
ہر شخص میں کچھ کمی یا خامی ہوتی ہے البتہ اس کے اظہار کے لئے خود پر تنقیدی انداز نہ اپنائیں بلکہ کوشش کریں کہ اسے مثبت انداز سے بتائیں مثال کے طور پر اگر آپ خآموش طبع ہیں تو یہ کہہ سکتے ہیں کہ “ میں زرا کم گو انسان ہوں اس لئے باتیں کرنے کے بجائے میں کام میں وقت گزارنا پسند کرتا ہوں“
image
 
تنخواہ کے بارے میں پہل آپ نہ کریں
نوکری کا مقصد پیسہ کمانا ہوتا ہے لیکن تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انٹرویو کے دوران امیدواروں کا اپنی تنخواہ کے بارے میں بات کرنے سے انھیں نوکری کا موقع ملنے کا چانس کم ہوجاتا ہے اس لئے اس بارے میں تب تک بات نہ کریں جب تک آپ سے پوچھا نہ جائے۔ البتہ اگر آپ سے آپ کی متوقع تنخواہ دریافت کی جائے تو آپ مناسب رقم کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
 
انٹرویو کا اختتام “شکریہ“ کے ساتھ کریں
دورانِ انٹرویو مثبت اور خوشگوار انداز میں بات کرنے کے بعد اپنے انٹرویور کو شکریہ کہنا نہ بھولیں۔ اس سے اندازہ ہوگا کہ آپ کو دوسروں کے وقت کی کتنی قدر ہے اس کے علاوہ ایسے لوگ جو اچھے اخلاق سے پیش آتے ہوں ان کو نئے ہونے کے باوجود موقع دیا جاتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: