کورونا ہے تو کیا ہوا عید تو اللہ کا انعام ہے ۔۔۔ جانیے لاک ڈاؤن میں عید کی خوشیاں کس طرح منائی جائیں

image
 
لیجیے جناب عید الفطر پھر سے آگئی ہے لیکن پچھلے سال کی طرح ہم سب اس سال بھی کورونا کی لپیٹ میں ہیں ۔ کوئی لاک ڈاؤن کے سبب بازار نہیں جاسکا تو کسی کے پیارے پردیس سے وطن آکر عید نہیں منا سکیں گے لیکن وقت بھلا کب رکا ہے اس کا کام ہے گزرنا تو بس جو نہیں ہے اس پہ روگ لگانے کے بجائے جو ہے اس پر خدا کے شکر گزار ہوں۔
 
لیکن آخر اس عید پر کیا کیا جائے کہ یہ کسی عام دن جیسی نہ ہو تو آئیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جو ہم نے پچھلے سال لوگوں سے کورونا وبا کے دوران عید منانے سے سیکھے۔ آپ بھی جانیے اور اپنی عید کا لطف دوبالا کیجئے
 
1- پوری طرح تیار ہوں
 آپ نے روزے رکھے ہیں اور عید کا دن تو اللہ کی طرف سے روزہ داروں کے لئے انعام ہے اس لئے عید کے دن بھرپور تیار ہوں اور اگر نئے کپڑے نہیں بنواسکے تو الماری میں موجود سب سے اچھا جوڑا پہن کر تیار ہوں اور خوشیاں منائیں
 
2- پکوان پکائیں
پورا مہینہ روزہ رکھنے کے بعد آج کے دن آپ کو پورا حق ہے کہ مزے مزے کے کھانے بنائیں خود بھی کھائیں اور گھر والوں کو بھی کھلائیں۔ سب گھر والوں کے ساتھ ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا یقیناً آپ کو عید کی سچی خوشی دیگا
 
image
 
3- زوم ملاقات
کیا ہوا اگر آپ اپنے پیاروں سے حقیقتاً نہیں مل سکتے آخر سوشل میڈیا کا کچھ تو فائدہ اٹھائیں۔ کوشش کریں زوم میٹنگ میں گھر کے زیادہ سے زیادہ افراد شریک ہوں اسی طرح دور دراز بیٹھے دوستوں کی زوم محفل بھی جمائی جاسکتی یے اس سے آپ سب کو عید ملنے جیسا ہی احساس ہوگا
 
image
 
4- غریبوں کو مت بھولیں
اگر کورونا کے اس آفت بھرے دور میں بھی آپ صحت مند ہیں اور آپ کے دسترخوان پر کھانے موجود ہیں تو یقیناً آپ خوش نصیب ہیں اس لئے ایسے میں ان لوگوں کو نہ بھولیں جو ان خوشیوں سے محروم، لاک ڈاؤن میں دو وقت کی روٹی بھی بمشکل حاصل کررہے ہیں۔ آس پاس نظر دوڑائیں اور ایسے مجبور لوگوں کی مدد کریں ۔ گھریلو ملازمین کو بھی عیدی دیں اور دعائیں سمیٹیں
YOU MAY ALSO LIKE: