یادداشت کمزور ہوگئی ہے تو یہ کھانا شروع کردیں... وہ 5 غذائیں جو یادداشت اور دماغی صحت بہتر کرنے میں مددگار ہیں

image
 
جسم کا سارا نظام ہی دماغ کے ذمہ ہوتا ہے۔ دماغ کی مثال اس پروسیسر جیسی ہے جو پورے کمپیوٹر کا نظام سمبھالتا ہے۔ لیکن ہم اپنے دماغ کی صحت کو فراموش کردیتے ہیں جبکہ اللہ کی بنائی ہوئی چیزوں میں ایسی بہت سی اشیاء ہیں جنھیں کھانے سے دماغ کے ساتھ ساتھ یادداشت کو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں ان غذاؤں کے بارے میں جو آپ کے دماغ کو قوت بخشتی ہیں
 
1- بلیو بیریز
بلیو بیریز کے ویسے تو کئی فائدے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر یہ دماغی صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔ تحقیق کے مطابق بلیو بیریز اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو صرف یادداشت کو ہی مضبوط نہیں بناتیں بلکہ دماغ کے بوڑھا ہونے کا عمل بھی سست کردیتی ہیں-
 
image
 
2-انڈے
انڈوں میں پائے جانے والے غذائی اجزاء جیسے وٹامن بی 12 اور کولین دماغ کی کام کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ موڈ کو بہتر کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں
 
3- گری دار میوے
گری دار میوے دماغ کے خلیات کو طاقت ور اور یادداشت کو تیز بناتے ہیں۔ نٹس میں پایا جانے والا وٹامن اے دماغ کے کمزور خلیات کو بہتر کرتا ہے
 
4- ہلدی
ہلدی میں پایا جانے والا فعال جز کرومین براہِ راست دماغ میں جا کر اسے فائدہ پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہلدی الزائمر کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے اس کے علاوہ ڈپریشن کے مریضوں کو ہلدی کھلانے سے بھی ان کے مرض میں کمی واقع ہوتی ہے
 
5- ڈارک چاکلیٹ
ایک تحقیق کے مطابق 900 افراد میں جن کا ڈارک چاکلیٹ کھلائی گئی انھوں نے ذہنی سرگرمیوں پر مبنی کاموں میں ان لوگوں کی نسبت زیادہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جنھوں نے چاکلیٹ نہیں کھائی تھی۔ ڈارک چاکلیٹ بھی ڈپریشن کم کرتی ہے اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: