تمہیں بھی موت کو قریب سے دیکھنا چاہیے… چند افراد کو مردہ خانوں کی صفائی کی خوفناک سزا کس جرم میں سنائی گئی؟

image
 
تائیوان کے شہر کاؤسنگ سٹی کے حکام نے نشے میں دھت ڈرائیوروں کو سبق سکھانے کا منفرد طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے - ایسے ڈرائیوروں کو موت کے قربت کا احساس دلانے کے لیے ان سے مردہ خانے اور لاش کی آخری رسومات کی ادائیگی سے قبل کی تیاری کے لیے مقرر کردہ مقامات کی صفائی کروائی جارہی ہے۔ تائیوان میں ایسی جگہوں funeral parlors کہا جاتا ہے-
 
گزشتہ ماہ، کاؤسنگ ایک نشے میں دھت ڈرائیور کی وجہ سے پیش آنے والے کار حادثے سے لرز اٹھا تھا، جس میں ایک خاندان کا ایک شخص ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوئے تھے۔
 
مئیر چن کیمائی نے اعلان کیا تھا کہ وہ لوگ جو نشے میں ڈرائیونگ کے مرتکب ہوئے ہیں انہیں سزا کے طور پر مقامی سرد خانوں یا پارلرز میں سماجی خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔ کچھ دن پہلے، 11 نشے میں دھت ڈرائیوروں کی پہلی کھیپ اپنی سزا کو قبول کرنے کے لیے مقامی مردہ خانے پہنچی جہاں انہوں نے مردہ خانے، ریفریجریشن یونٹ اور دیگر حصوں کی صفائی میں کئی گھنٹے گزارے۔
 
image
 
ایسے ہی ایک ملزم کا کہنا تھا کہ "میں نے فریزر کا دروازہ صاف کیا اور محسوس کیا کہ اندر انسانی لاشیں ہو سکتی ہیں، میں کبھی موت کے قریب نہیں گیا تھا، لیکن یہ پریشان کن محسوس ہوا۔ مجھے مستقبل میں گاڑی چلاتے وقت واقعی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، اور مجھے شراب پی کر سڑک پر گاڑی نہیں چلانی چاہیے۔"
 
شہری امور کے سکریٹری یان چنگزی نے کہا کہ شہری حکومت نشے میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کرتی ہے۔ حکام کو امید ہے کہ لیبر سروسز کے نفاذ اور مردہ خانوں کی صفائی جیسے تجربے کے ذریعے، مقامی لوگ اپنے بارے میں چوکس رہیں گے، دوسروں کی زندگیوں کا احترام کریں گے، نشے میں ڈرائیونگ کو ختم کریں گے، سڑک کی حفاظت کو بہتر بنائیں گے اور راہگیروں کے حقوق اور مفادات کا احترام کریں گے۔
 
image
 
4 گھنٹے کی لیبر ایجوکیشن کے بعد، شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والے 11 مجرموں نے اپنے کیے پر گہرے پچھتاوے کا اظہار کیا اور دوبارہ کبھی غلطی نہ کرنے کی قسم کھائی۔
YOU MAY ALSO LIKE: