یہاں ہوائی جہاز کو ہاسٹل بنا دیا جاتا ہے… سوئیڈن سے متعلق چند دلچسپ حقائق جو اسے باقی دنیا سے منفرد بناتے ہیں

image
 
سوئیڈن ایک ایسا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 11 ملین افراد پر مشتمل ہے اور یہ تعداد نیویارک سے صرف 2 ملین زیادہ ہے- لیکن اس ملک میں حیرتوں کا اتنا سامان موجود ہے جتنا کہ کسی دوسرے بڑے آبادی والے ملک میں ہوسکتا ہے یا پھر ان سے بھی زیادہ حیرت یہاں کی چیزوں کو دیکھ کر ہوگی آپ کو-
 
کباب پیزا
جی ہاں کباب پیزا سوئیڈن کی سب سے مقبول ڈش ہے- اس پیزا پر گوشت سے تیار کردہ کباب کے ٹکروں کی ٹاپنگ کی جاتی ہے- سوئیڈن کے شہری پیزا کے اس حد تک شوقین ہیں کہ ایک سروے کے مطابق نئے سال کی آمد کے موقع پر پیزا کی فروخت ڈبل ہوجاتی ہے-
image
 
بوئنگ 747
سوئیڈن کے Arlanda ائیرپورٹ پر ایک بوئنگ 747 جہاز کو ہاسٹل میں تبدیل کر دیا گیا تاکہ لوگ اس بظاہر اس ناکارہ جہاز سے بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں رہائش اختیار کر سکیں-
image
 
خون کا عطیہ
سوئیڈن میں جب کسی مریض کو خون لگایا جاتا ہے تو باقاعدہ اس کی اطلاع کا پیغام اس شخص کو بھی وصول ہوتا ہے جس نے وہ خود عطیہ کیا ہوتا ہے- یہ موبائل پر موصول ہونے والا ایک ٹیکسٹ میسج ہوتا ہے-
image
 
اسٹارلر پارکنگ
آپ نے آج تک موٹر سائیکل اور گاڑی کی پارکنگ کے بارے میں سنا ہوگا- لیکن سوئیڈن میں بچوں کے اسٹارلر پارک کرنے کے لیے بھی باقاعدہ مقامات مختص کیے گئے ہیں-
image
 
سوئیڈن کے طیارے
عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ شہر کی سڑکیں اور پارک کسی نہ کسی مشہور شخصیت کے نام سے منسوب کیے جاتے ہیں جو ان کی یاد دلاتے رہتے ہیں- لیکن سوئیڈن میں ہوائی جہازوں کو ہیروز کے نام سے منسوب کیا جاتا ہے-
image
 
اسٹاک ہوم
اسٹاک ہوم سوئیڈن کا سب سے بڑا شہر اور دارالحکومت ہے- اس شہر میں ایسے مقامات پر جہاں تعمیراتی کام جاری ہو وہاں رکاوٹوں کے ساتھ ہی ایک ایسی جگہ بھی موجود ہوتی ہے جہاں سے بچے اور بالغ افراد اس جگہ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں اور ایسا ہی مقام دریاؤں کے پاس بھی موجود ہوتا ہے-
image
 
شطرنج
سوئیڈن کے پارک میں ٹیبل پر شطرنج کا ڈیزائن یقیناً یہاں آنے والوں کے لیے تفریح کا باعث ہوتا ہے- ایسے ڈیزائن ایسے افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکتے ہیں جو پارک میں آکر سکون سے بیٹھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: