کھانا کھاتے ہوئے اچانک کوئی چیز پاؤں سے لپٹ گئی، دنیا کے عجیب و غریب ہوٹل جہاں نظریں کھانے کے علاوہ اردگرد بھی رکھنی پڑتی ہیں

image
 
اگر آپ کو کسی ہوٹل میں کھانا کھانے جانا ہو تو کھانے کی لذت کے ساتھ ساتھ اس کے ماحول کے حوالے سے بھی اس بات کے خواہشمند ہوں گے کہ آپ کو وہاں ایسا ماحول ملے جہاں آپ کھانے کے ساتھ ساتھ انجوائے بھی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف ہوٹل اور ریسٹورنٹ کھانے کے ساتھ ساتھ اپنے ماحول کو سنوارنے پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں- مگر گزشتہ کچھ عرصے سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھنے کے لیے مختلف تھیم بیس ہوٹل قائم کیے جا رہے ہیں جہاں پر کھانا اور ساری سجاوٹ کسی نہ کسی موضوع کی بنیاد پر ہوتی ہے اور اس تھیم کو پسند کرنے والے اور نت نئے تجربات کرنے والے لوگ وہاں جاتے ہیں ایسے ہی کچھ ہوٹلز کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
سعودی عرب کا ڈرانے والا خوفناک ہوٹل
کسی ہوٹل کے آسیب زدہ ہونے کے سبب اس کے گاہگوں کی تعداد کم ہونا شروع ہو جاتی ہے مگر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شیڈو نامی ایک ایسے ریسٹورنٹ کا آغاز ہوا ہے جہاں پر کھوپڑی نما برتنوں میں خونخوار انداز میں بھوت اور زومبی کھانا پیش کرتے ہیں- اس کے علاوہ کسی بھی وقت کھانے کے دوران اچانک پیروں میں آکر بھوت لپٹ سکتے ہیں اور وقتاً فوقتاً خونخوار اور خطرناک بھیس میں لوگ آنے والے مہمانوں کو ڈرا ڈرا کر کھانا کھلاتے ہیں- ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر ڈيزائن کردہ اس ریسٹورنٹ میں مختلف اداکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے کہ وہ آنے والے مہمانوں کو ڈرائيں- ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کا یہ ریسٹورنٹ روز بروز عوام میں مقبول ہو رہا ہے-
image
 
امریکہ کا ڈائنو سار ہوٹل
ڈائنو سار ایک ایسا جانور ہے جو کہ بدلتے وقت کے ساتھ معدوم ہو چکا ہے مگر اس کے باوجود ہالی وڈ والوں نے اپنی فلموں کے ذریعے اس کو نہ صرف زندہ رکھا ہے بلکہ اس کے چاہنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد پیدا کرنے کا سبب بنے ہیں- ایسے ہی لوگوں کی محبت اور چاہت کو دیکھتے ہوئے امریکہ میں ڈینویر نامی ہوٹل بنایا گیا اس کے مالک نے اس ہوٹل کی سجاوٹ میں جگہ جگہ ڈائنو سار کے نقلی ڈھانچوں کا اور ماڈلز کا استعمال کیا ہے- جدید اور قدیم سجاوٹ کی امتزاج سے یہ ہوٹل اپنی مثال آپ ہے-
image
 
تائیوان کا ہیلو کٹی ہوٹل
ہیلو کٹی ایک کارٹون کردار ہے جس کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد دنیا بھر میں موجود ہے- تائیوان کے اندر ہیلو کٹی کی تھیم پر ہوٹل بنایا گیا ہے- اس ہوٹل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس ہوٹل کی دیواروں ، فرنیچر یہاں تک کہ برتنوں تک کو ہیلو کٹی کی تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس ہوٹل میں جانے والوں کو ہر طرف گلابی رنگ کا ہیلو کٹی نظر آئے گی-
image
 
جاپان کا گوڈزیلا ہوٹل
گوڈزیلا وہ ایک بہت ہی بڑا بن مانس نما ایک کردار ہے جاپان میں ایسا ہی ایک ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جہاں پر بارہ فٹ لمبا گوڈزیلا کا مجسمہ لگایا گیا ہے جو کہ اس ہوٹل کی چھ منزلوں سے دور سے نظر آتا ہے- اس کے علاوہ کمروں سے جگہ جگہ گوڈزیلا کے پنجوں کے نشان اور اس کی تصاویر بھی سجاوٹ کے لیے موجود ہیں- ایسے تمام ہوٹل اور ریسٹورنٹ ان تمام افراد کی دلچسپی اپنی جانب مبذول کرواتے ہیں جو ہر وقت کچھ نیا دیکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: