فیصلے کی گھڑی آگئی، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد بھی ایجنڈے میں شامل

image
 
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شروع ہوگا، 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل ہے۔
 
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت کیلئے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا جس کے مطابق 152 ارکان کی جانب سے جمع کرائی جانیوالی تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کی جائیگی۔
 
اپوزیشن کی قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔ وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95-A کے تحت تحریک عدم اعتماد دائر کی جائے گی۔
 
دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ کسی مہمان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔
 
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملازمین کے غیر ضروری طور پر دفاتر سے نکلنے پر پابندی لگادی گئی اور بلاجواز اسمبلی کے قریب گھومنے والوں کیخلاف تادیبی کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE: