تمہاری تکلیف پر میں نیند کی گولی کھا کر بھی نہیں سو سکی، ایک ماں نے کسے اپنا بیٹا قرار دے کر دعا کر ڈالی، تین نسلوں کی وائرل ویڈيو

image
 
اس وقت پورا ملک ایک بحرانی کیفیت سے دوچار ہے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد اگرچہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹا دیا گیا ہے مگر عدالت اور اسمبلی کے اس فیصلے کے خلاف عوام کا رد عمل بہت مختلف ثابت ہوا اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے مختلف انداز میں عمران خان کے لیے اپنی سپورٹ ظاہر کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا-
 
تین نسلوں کا عمران خان کی حمایت کا انوکھا اعلان
پڑھے لکھے نوجوان طبقے کے ساتھ ساتھ عمران خان کی مقبولیت بزرگوں اور بچوں میں بھی ہے جس کا ثبوت حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی کچھ ویڈیوز ہیں جن کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ اس وقت قوم کے جذبات کیا ہیں--
 
ایک ماں کی پکار
عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی محبت میں وہ بزرگ خواتین بھی شامل ہیں جو عام طور پر نہ سیاست مں دلچسپی رکھتی ہیں اور نہ ہی سیاست دانوں میں- مگر ایسی ہی ایک ماں کو جب عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے علیحدگی کی خبر رات بارہ بجے جب ملی تو ان کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ رات بھر نیند کی گولی کھانے کے باوجود نہ سو سکیں- ان کو اللہ نے ایک بیٹے سے نوازہ تھا مگر اب عمران خان بھی ان کا بیٹا ہے انہوں نے اپنے ویڈيو پیغام میں یہ بھی کہا کہ ان کو یقین ہے کہ سچائی کا بول بالا ہو گا اور فتح عمران خان کی ہی ہوگی۔ رو رو کر عمران خان کے حق میں دعائيں مانگنے والی ان بزرگ خاتوں کی ویڈيو تیزی سے سوشل میڈیا پر شئير کی جا رہی ہے-
 
ایک معصوم بچی کی رو رو کر فریاد
اس معاملے میں اگر بزرگ افراد عمران خان کی سپورٹ میں کھڑے ہیں تو اس کے ساتھ بچے بھی کسی طرح پیچھے نہیں ہیں- عمران خان کی سپورٹ میں چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں عمران خان کی تصویریں اٹھائے یہ ننھے سپورٹر عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے نظر آتے ہیں- ایسی ہی ایک بچی کی ویڈيو سوشل میڈيا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بچی رو رو کر ہر ایک سے عمران خان کی سپورٹ کا مطالبہ کر رہی ہے- اس میں اس کا یہ کہنا تھا کہ اگر عمران خان چلا گیا تو پاکستان کا خیال کون رکھے گا- اس بچی کا مزيد یہ بھی روتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ سب عمران خان کو سپورٹ کریں اور اس کو واپس لے کر آئیں- اس نے تو کچھ بھی برا نہیں کیا تھا پھر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا-
 
معذوری کے باوجود نوجوان کا تنہا اعلان جنگ
جہاں ملک کے بڑے بڑے شہروں میں عمران خان کی سپورٹ میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں وہیں پر ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی یہ مظاہرے جاری ہیں- مگر گزشتہ دن سوشل میڈیا پر ایک انوکھا مظاہرہ بھی دیکھنے میں آیا جس میں ایک نوجوان اپنی معذوری کے سبب مظاہرے کے لیے کسی بڑے شہر یا اجتماع تک تو نہ پہنچ سکا- مگر اس نے ہاتھوں میں پی ٹی آئی کے جھنڈے تھام کر پاراچنار میں تپتی دھوپ میں بیٹھ کر روتے ہوئے عمران خان کے جانے پر شدید دکھ کا اظہار کیا-
YOU MAY ALSO LIKE: