بیٹیاں بوجھ نہیں ہوتیں گر کوئی سمجھے تو۔۔۔ باپ نے اپنی نو سالہ بیٹی کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ سب ہی حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

image
 
مبارک ہو بیٹی ہوئی ہے، کاش معاشرے کا ہر فرد اس جملہ کی اہمیت اور خوشی کو محسوس کرنے کے قابل ہو سکے۔ جب کہ ہمارے معاشرے میں اس جملے پر زیادہ تر افراد زبردستی کی مسکراہٹ لبوں پر لاکر خوشی کا اظہار کریں گے اور کچھ تو اتنا کرنا بھی گوارہ نہیں کریں گے-
 
اکثر لوگوں کا یہی کہنا ہوتا ہے کہ بیٹیاں تو بیٹوں سے بھی زیادہ پیاری ہوتی ہیں لیکن کیا کریں اس کے نصیب سے ڈر لگتا ہے اس وجہ سے کہتے ہیں کہ اللہ بیٹی ہی نہ دے۔ مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بیٹی کے نصیبوں سے ڈرنے کے بجائے بیٹی کو ہی اپنی خوش نصیبی قرار دیتے ہیں-
 
بیٹی کو خوشنصیبی قرار دینے والا باپ
سات اپریل 2022 کو ہارشا نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس کا کیپشن بہت ہی خوبصورت تھا جس میں لکھا تھا کہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں اور پس منظر میں ایک گانا بج رہا تھا جس کے بول تھے کہ جن کی بیٹیاں ہوں وہ تو پریوں کے دیس میں رہتے ہیں- یہ ویڈيو دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف وائرل ہو گئی بلکہ اس کو ہر ایک نے بہت سراہا-
 
 
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹی سی بچی اپنے ماں باپ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اس کے دونوں پیر سرخ رنگ کے ایک رنگین مائع میں ہیں- جہاں سے اس گڑیا جیسی بچی کو اس کے باپ نے گود میں اٹھا کر اس کے پیروں کے نشان اپنے نئے ٹرک پر چھاپ دیے تاکہ پیروں کے ان نشانات کی مدد سے وہ آنے والی آفات و بلیات سے محفوظ رہ سکے-
 
یہ توہم پرستی نہیں بلکہ محبت ہے
یہ ویڈیو ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ایک ہندو انسان کی ہے جس کے حوالے سے اگرچہ کچھ افراد اس کو توہم پرستی قرار دے سکتے ہیں- لیکن اس کا یہ عمل اس کی اپنی بیٹی کے لیے محبت کا ایک خوبصورت اظہار ہے-
 
یہ تصویر ایک ایسے معاشرے کے فرد کی ہے جہاں پر جہیز کے رواج کے سبب بیٹیوں کو بوجھ قرار دیا جاتا ہے ایسے معاشرے میں بیٹی کو اپنے لیے خوش نصیبی قرار دینے والا باپ یقیناً قابل تعریف ہے-
 
 
سوشل میڈيا پر لوگوں کا ردعمل
یہ ویڈیو لاکھوں افراد شئير کر چکے ہیں اور انہوں نے بیٹی سے باپ کی اس محبت کو بہت سراہا ہے اور بیٹی کے قدموں کو باپ کی کامیابی کے لیے رحمت قرار دیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: