جو اس غار میں جائے بدنصیبی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی - 5 معروف مقامات کے پیچھے چھپے حیران کن راز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image
 
آرٹ کا واقعی ایک مقصد ہوتا ہے۔ دنیا کے مشہور مقامات کے پیچھے ان کے ہوشیار معماروں اور فنکاروں نے خود چند نشانیوں کو چھوڑ کر شاندار شاہکار تخلیق کیے ہیں۔ یہ نشانیاں دراصل حیرت انگیز راز ہیں جو آج کے دنیا کو حیرت میں مبتلا کر رہے ہیں-
 
اسفینیکس کے نیچے خفیہ کمرے
مصر میں قدیم دور میں بنایا جانے والا یہ مجسمہ جسے sphinx کے نام سے جانا جاتا ہے کئی افسانوی کہانیاں رکھتا ہے- عام طور پر صحرا میں موجود اسے ایک دیوقامت یادگار سمجھا جاتا ہے- لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس مجسمے کے ساتھ اور بھی راز منسلک ہیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں- جی ہاں ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں بہت وسیع و عریض سرنگیں اور خفیہ چیمبرز یا کمرے بھی ہیں جو مجسمے کے ایک طرف کے بلاک کے اندر پائی جاتی ہیں اور اس ڈھانچے کے نیچے کی جانب جاتی ہیں-
image
 
لیمپ پوسٹ کے سامنے چھوٹا سا پولیس اسٹیشن
یہ لندن کا ایک مصروف ترین مقام ہے جس کا تحفظ اور نگرانی انتہائی ضروری تھی- اس جگہ کو تعمیر کرنے والوں نے اس کی حفاظت کا ایک منفرد حل نکالا اور وہ تھا یہاں ایک ایسا پولیس اسٹیشن تعمیر کرنا جس پر لوگوں کی توجہ نہ جائے- اگرچہ یہ اب استعمال نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن یہ اب بھی حیرت کا باعث ہے اور بہت سارے سیاحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرواتا ہے۔
image
 
خفیہ ٹریک 61
ٹریک 61 نیویارک کے شہر مین ہٹن میں میٹرو-نارتھ ریل روڈ پر واقع ہے- یہ ریلوے ٹریک The Waldorf Astoria کے نیچے زیرِ زمین واقع ہے اور قدیم اسٹیم ٹرینوں کا گھر ہے جسے اب فراموش کردیا گیا ہے- یقیناً یہ غیرمعمولی ہوتا ہوگا کہ آپ اوپر ہوٹل میں رات گزاریں اور ساتھ ہی زمین کے نیچے آنے والا ٹرینوں کا شور آپ کی نیند خراب کرے-
image
 
روم کے کولوزیم کی زیرِ زمین سرنگیں
رومی تاریخ اس ڈھانچے کو زبردست اہمیت حاصل ہے- اور یہ اہمیت اسے یہاں سے ہونے والی عجیب و غریب دریافتوں کے باعث ملی- مورخین اور ماہرین آثار قدیمہ نے کولوزیم کی زمین نیچے سے دیگر قابلِ ذکر دریافتوں کے علاوہ سرنگوں کا ایک پیچیدہ سلسلہ بھی دریافت کیا جسے "ہائپوجیم" کہا جاتا ہے۔
image
 
نیاگرا فالس میں واقع شیطان کی خوفناک غار
نیاگرا آبشار کینیڈا کے صوبے اونٹاریو میں واقع ہے اور سیاحوں کے درمیان دنیا بھر میں مشہور ہے- لیکن اس کی شہرت کی ایک وجہ یہاں موجود شیطان کی روح والا ایک غار بھی ہے جو یہاں ایک کھائی میں موجود ہے- اس غار کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جو یہاں ایک بار داخل ہوتا ہے بدنصیبی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: