گندے جوتوں کو صاف کرنے کا انوکھا طریقہ، کچھ ایسے کام جو صرف پاکستانی ہی کر سکتے ہیں

image
 
ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے ہاں جیتیں گے، یہ وہ ملی نغمہ جو گزشتہ کئی سالوں سے ہم سب نے یوم آزادی کے دنوں میں ہم سب ہی نے سنا ہوگا بلکہ گایا بھی ہوگا، اور یہ حقیقت بھی ہے کہ ہر میدان میں ہر طوفان میں جیتنے کا جتنا جذبہ پاکستانیوں کے اندر ہے وہ کم ہی قوموں میں نظر آتا ہے- آج ہم آپ کو پاکستانیوں کی کچھ ایسی خصوصیات کے بارنے میں بتائيں گے جن کے بارے میں دوسری اقوام صرف سوچ ہی سکتی ہیں-
 
پاکستانیوں کی ایسی خصوصیات جو کسی اور قوم میں نہیں
مشکل ترین حالات میں گزارا کرنا ہو یا چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہونا ہو پاکستانی قوم کا شمار دنیا کی ان منفرد اقوام میں ہوتا ہے جو کہ ہر حالات میں اپنی دھن میں مست اپنے طریقے سے زندگی گزارتی ہے اس کے ثبوت کے طور پر ہم ان کی کچھ عادات کے بارے میں بتائيں گے جس کے بارے میں دنیا بھر کے لوگ صرف سوچ سکتے ہیں جب کہ ہم کر گزرتے ہیں-
 
1: کسی مشین میں خرابی ہو پہلا علاج ایک ہی
ٹی وی خراب ہو جائے یا پھر موبائل میں سگنل نہ آرہے ہوں ایسی صورت میں پاکستانی قوم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ کبھی بھی فوری طور پر مکینک کے پاس جانے کے بجائے اس چیز کو دو سے تین بار بند کر کے دوبارہ کھولتی ہے یا آف کر کے آن کرتی ہے- خوش قسمتی سے ان کے اس عمل کے سبب اکثر بیمار ہونے والے برقی آلات پاکستانیوں کے ان ٹوٹکوں سے خود بخود ٹھیک ہو کر مجبوراً کام کرنا شروع کر دیتے ہیں-
 
image
 
2: جوتوں کی پالش پتلون میں پوشیدہ
کسی انٹرویو پر جانا ہو یا اسکول کی اسمبلی کی لائن میں کھڑے ہوں دونوں صورتوں میں اگر جوتے صاف کرنا بھول جانے پر پاکستانی دنیا کی وہ واحد قوم ہے جو نہ تو پریشان ہوتی ہے اور نہ ہی جھک کر جوتے صاف کرنے کی زحمت کرتی ہے- اس کی جگہ پر اپنے دائيں جوتے کو پینٹ کی پشت کے بائيں جانب سے اور بائيں جوتے کو پینٹ کی پشت کے دائيں جانب سے رگڑ کر چمکا لیتی ہے یعنی پالش تو پتلون میں ہی ہوتی ہے تو فکر کیسی-
 
3: پیٹ میں درد کا علاج بہت مزیدار
اسی طرح پیٹ میں درد کے کچھ علاج تو ہر گھر میں کیے جاتے ہیں جن میں سے پہلا علاج کسی بھی سوڈہ ڈرنک جیسے سیون اپ یا سپرائيٹ میں تھوڑا سا نمک ملائيں اور پی جائيں۔ ایک تو یہ علاج مزیدار بہت اور دوسری طرف ایک ڈکار سارے درد بھگائے- لیکن اگر آپ کی عمر تھوڑی زيادہ ہے تو اس کے لیے آپ اسپغول کی بھوسی کا بھی استعمال کر سکتے ہیں جس سے پیٹ کی ہر بیماری منٹوں میں ٹھیک-
 
4: موٹر سائيکل کو لیٹی لگاؤ یا پھر ٹوہ کروالو
اکثر سڑک کے کنارے پاکستان کی سڑکوں پر موٹر سائيکل سوار اپنی موٹر سائيکل کو لیٹی لگاتے نظر آتے ہیں ایسا اسی وقت کیا جاتا ہے جب کہ پٹرول ختم ہونے کے بعد موٹر سائيکل چلنا بند کر دیتی ہے- لیکن جیسے ہی پاکستانی اس موٹر سائيکل کو کچھ دیر آرام کرواتے ہیں اس موٹر سائيکل کا براہ راست رابطہ مشرق وسطی کے تیل کے کنوؤں سے ہو جاتا ہے اور وہ اڑنا شروع کر دیتی ہے- اس کے علاوہ دوسرا حل یہ بھی ہوتا ہے کہ کوئی دوسرا موٹر سائیکل سوار آپ کی موٹر سائیکل کو ٹوہ کر کے پیٹرول پمپ تک پہنچا دے- یہ طریقہ موٹر سائیکل خراب ہونے کی صورت میں مکینک تک پہنچنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے-
 
image
 
5: اگست کے آتے ہی پاکستان کا جھنڈے والی ڈی پی
دنیا کی ہر قوم کا اپنے وطن سے محبت کو ظاہر کرنے کا الگ انداز ہوتا ہے۔ مگر ان سب میں ایک بات مشترک ہوتی ہے کہ وہ سب اپنے وطن کی ترقی کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کرنے کو سب سے اہم سمجھتے ہیں- جب کہ پاکستانی لوگوں کی محبت کا پیمانہ جدا ہی ہوتا ہے اور اس کے لیے ان کی نظر میں سب سے اہم یہی ہوتا ہے کہ وہ جھںڈے والی ڈی پی لگائيں تو تب ہی محبت ظاہر ہوگی-
 
یہی تو کچھ ایسی باتیں تھیں جو پاکستانیوں کو دوسرا اقوام سے جدا کرتی ہیں آپ اگر ایسی کچھ عادات کے بارے میں جانتے ہوں تو ضرور شئير کریں-
YOU MAY ALSO LIKE: