جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، شادی سے گیارہ سال قبل ہی تقدیر نے ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

image
 
بڑوں کا یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اس بات کا فیصلہ آسمانوں پر بہت پہلے ہو چکا ہوتا ہے کہ کون کس کا جیون ساتھی بنے گا، مگر حضرت انسان اس امر سے نا آشنا اپنی ساری طاقت اپنے پسندیدہ فرد سے شادی کرنے کی کوشش میں گزر جاتی ہے جو اگر تقدیر میں ہو تو بغیر کسی جدوجہد کے بھی مل ہی جاتا ہے-
 
سالوں قبل ایک ہی تصویر میں موجود لوگوں کی شادی
یہ کہانی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے مسٹر یی اور مس ژوئی کی جن کی ملاقات سال 2011 میں اپنے کچھ مشترکہ دوستوں کی وجہ سے ہوئی تھی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی اور دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کا فیصلہ کر لیا اور ایک سال بعد ایک دوسرے سے شادی کر لی-
 
شادی کے چھ سال بعد ایک خوشگوار انکشاف
شادی کے چھ سالوں کے بعد ایک دن مسٹر یی اپنی اور اپنی بیوی کی شادی سے قبل کی تصاویر دیکھ رہے تھے تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات سال 2011 میں پہلی بار نہیں ہوئی تھی
بلکہ وہ سال 2000 میں ایک دوسرے سے پہلی بار اس وقت ملے تھے جب کہ ان کی عمر بہت کم تھی ۔ یہ ملاقات اس حوالے سے بہت منفرد تھی کہ مس ژوئی کی چین کے ایک تفریحی مقام کنگ ڈاؤ پر کھینچی گئی تصویر میں پیچھے پس منظر میں کھڑا ہوا شخص کوئی اور نہیں بلکہ ان کا موجودہ شوہر تھا۔ مگر اس وقت یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی تھے-
 
image
 
اور اس طرح قدرت نے ان دونوں کو ایک دوسرے سے ملوانے کا فیصلہ سالوں پہلے ہی قدرت نے کر لیا تھا اسی وجہ سے دونوں کو ایک فریم میں نہ صرف تصویر میں قید کر لیا تھا- بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے مشترکہ دوستوں کو بہانہ بنا کر ایسا موقع فراہم کیا کہ وہ نہ صرف ایک دوسرے سے مل سکیں بلکہ شادی کے بندھن میں بھی بندھ جائيں-
 
سوشل میڈیا پر وائرل
شادی سے گیارہ سال قبل کے اس حسین اتفاق کی تصاویر مسٹر یی نے جب سوشل میڈیا پر شئیر کیں تو یہ پوسٹ دنیا بھر میں وائرل ہوگئی اور اس موقع پر ایسے بہت سارے شادی شدہ جوڑوں نے ایسے ہی اتفاقات شئير کیے جیسے اتفاق کا سامنا اس جوڑے کو کرنا پڑا-
 
ایک خاتون کا کمنٹ میں کہنا تھا کہ ان کے شوہر کے پاس ان کی ایک تصویر شادی سے قبل کی اس وقت کی تھی جب کہ وہ اپنی کالج کی دوستوں کے ساتھ کسی کانسرٹ میں گئی تھیں اور ان کے شوہر نے نجانے کب سے ان کی یہ تصویر سنبھال کر رکھی تھی-
 
جب کہ کچھ صارف کا یہ بھی خیال تھا کہ اس اتفاق کا ایک اور حسین پہلو یہ بھی تھا کہ ان دونوں نے ایک ہی جگہ پر ایک ہی انداز میں ایک ہی وقت میں تصویر بھی لی جو کہ دونوں کے پاس محفوظ بھی تھی-
 
image
 
بیشک دنیا میں جو کچھ ہوتا ہے اس کو کرنے والی کوئی ایسی ذات ضرور ہے جو کہ سب کچھ پلان کرتا ہے اور وہی خدا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: