بیوی کے نام سے نہیں بلکہ اپنے نام سے پہچان بنائی، کچھ سیاسی خواتین کے شوہر جنہیں کم لوگ جانتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں؟

image
 
جس طرح ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے اسی طرح ہر کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ مگر ہمارے معاشرے میں بہت کم مرد ایسے دیکھے گئے ہیں جنہوں نے بیوی کو نہ صرف کامیاب ہوتے دیکھا اور اس کی کامیابی میں ہرہر مقام پر اس کا ساتھ دیا مگر کبھی بھی اس کی کامیابی کو اپنی شہرت کے لیے استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی-
 
کامیاب پاکستانی سیاست دان خواتین کے شوہر
عام طور پر سیاست ایسا شعبہ ہے کہ جس میں اگر کوئی عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کو بہت سارے مسائل سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ ہمارے ملک میں سیاست ایک کل وقتی کام ہے- اس وجہ سے اس میں حصہ لینے والی خواتین کو ملک کے مختلف حصوں میں نہ صرف سفر کرنا پڑتا ہے بلکہ دن کا ایک بڑا حصہ سیاست کو دینا پڑتا ہے جس سے ان کی گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے- مگر ایسے وقت میں یہ شوہر ہی ہوتے ہیں جو اپنی بیویوں کو کامیاب بننے میں مدد دیتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ گمنام شوہروں کے بارے میں بتائیں گے-
image
 
حنا ربانی کے شوہر فیروز گلزار
حنا ربانی جو پاکستان کی موجودہ وزارت خارجہ میں بطور وزیر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں ان کا تعلق پاکستان کے معروف سیاسی خاندان سے ہے اور ان کے والد اور ان کے چچا نے سیاست میں بہت اہم کردار ادا کیا- ان کی شادی فیروز گلزار کے ساتھ 1999 میں ہوئی جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے- حنا ربانی کے شوہر فیروز گلزار پیشے کے اعتبار سے بزنس مین ہیں۔
حنا ربانی کھر کی مصروفیات کے ساتھ ساتھ ان کی سپورٹ ہر جگہ موجود رہی مگر وہ خود سیاسی طور پر ایکٹو نہیں ہیں-
image
 
شیریں مزاری کے شوہر تابش اعتبار حاضر
شیریں مزاری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں بطور انسانی حقوق کے وزیر کے اپنے فرائض انجام دیتی رہی ہیں ان کے شوہر کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا ہے- ان کے شوہر تابش اعتبار حاضر پیشے کے اعتبار سے بچوں کے ڈاکٹر تھے اور اسلام آباد میں اپنا پرائیویٹ کلینک چلاتے تھے- شیریں مزاری جو ہمیشہ ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی شہ سرخیوں میں رہتی ہیں مگر ان کے مقابلے میں ان کے شوہر بہت محدود زندگی گزارنے کے شوقین تھے- ان کی مکمل سپورٹ ہر جگہ پر شیریں مزاری کے ساتھ نظر آتی تھی مگر انہوں نے ہمیشہ خود کو سیاست اور سیاسی معاملات سے دور رکھا- ان دونوں کے دو بچے ہیں جن میں ان کی بیٹی ایک سماجی ایکٹیوسٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں اور بطور وکیل پریکٹس بھی کر رہی ہیں جبکہ ان کا بیٹا فٹبال کا کھلاڑی ہے اور اسی شعبے میں اپنا نام بنانے کا خواہشمند ہے-
image
 
ڈاکٹر یاسمین راشد کے شوہر راشد نبی مالک
ڈاکٹر یاسمین راشد پنجاب کی پاکستان تحریک انصاف کی صدر کے طور پر ایم پی اے ہونے کے ساتھ ساتھ وزير صحت بھی ہیں ان کی شادی راشد نبی ملک کے ساتھ 1972 میں ہوئی- ان کے سسرال والے معروف سیاسی لوگ تھے جن میں ان کے سسر ملک غلام نبی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں وزیر تعلیم بھی رہ چکے تھے- اپنے سسر کی ہدایات کی روشنی میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے سرکاری نوکری چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں قدم رکھا اور سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- ان کے شوہر کی گمنامی کا یہ عالم یہ ہے کہ ان کے نام کے علاوہ ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں- مگر یاسمین راشد کی اس بہادری کا سبب ان کے سسرال والے اور ان کے شوہر کے علاوہ اور کوئی نہیں ہو سکتا ہے-
image
 
شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام ریاض شیخ
شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی خصوصی نشست پر ایم پی اے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کے خاندان کی بہت خدمات ہیں ان کے والد پاکستان اسٹیل کے سابق چئير مین بھی تھے- ان کی شادی 2015 میں حشام ریاض شیخ کے ساتھ ہوئي جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک بینکر ہیں اور وال اسٹریٹ کے ساتھ منسلک رہے ہیں اور حالیہ طور پر آصف علی زرداری کے معاشی امور کی نگرانی کرتے ہیں- ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے حشام نے بھی سیاسی طور پر شرمیلا کے نام کے ساتھ جڑے رہنے کے بجائے اپنی پہچان اپنے طورے پر بنائی ہے اور اپنی سپورٹ کے ساتھ شرمیلا کے سیاسی سفر میں بھی ان کا ہر لمحہ ساتھ دیا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: